ETV Bharat / bharat

funeral ceremony of kalyan singh: کلیان سنگھ کی آخری رسومات آج ادا کی جائی گی - funeral ceremony of kalyan singh today

یوپی کے سابق وزیراعلیٰ اور راجستھان کے سابق گورنر کلیان سنگھ کی آخری رسومات آج ضلع بلندشہر کے نارورا میں گنگا کے کنارے بنسی گھاٹ پر ادا کی جائے گی۔ مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بھی آخری رسومات کے وقت نارورا کے رام گھاٹ پہنچیں گے۔

funeral of kalyan singh today
کلیان سنگھ کی آخری رسومات آج ادا کی جائی گی
author img

By

Published : Aug 23, 2021, 8:05 AM IST

اترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ کلیان سنگھ کی آخری رسومات آج ضلع بلندشہر کے نارورا میں واقع گنگا کے کنارے بنسی گھاٹ پر ادا کی جائے گی۔

یوپی کے وزیر اعلیٰ آدتیہ ناتھ یوگی، مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ، مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی،مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج چوہان اور مرکزی اور ریاستی حکومت کے متعدد وزراء ،ارکان پارلیمنٹ اور ایم ایل اے کے آج آخری رسومات میں شرکت کی توقع ہے۔

اترولی سے کلیان سنگھ کے جسد خاکی کو آخری جھلک کے لیے بلندشہر کے نارورا میں واقع چائلڈ پارک میں رکھا جائے گا۔ مقامی اور باہر سے آنے والے لوگ یہاں خراج عقیدت پیش کر سکیں گے۔ اس کے بعد بنسی گھاٹ پر آخری رسومات ادا کی جائے گی ہے۔

گزشتہ روز وزیر اعظم نے لکھنؤ میں اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کلیان سنگھ کی رہائش گاہ پر پہنچ کر انہیں خراج عقیدت پیش کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ اترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ و بی جے پی کے سینیئر رہنما کلیان سنگھ کا سنیچر کی رات کو انتقال ہوگیا تھا۔ وہ ایک لمبے عرصہ سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے۔

اترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ اور سینیئر بی جے پی رہنما کلیان سنگھ کے انتقال کے بعد وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست میں تین دن سوگ اور دوشنبہ کو عوامی تعطیل کا اعلان کیا۔ وہیں بی جے پی نے اپنے تمام پروگرام اگلے تین دن تک ملتوی کر دیے ہیں۔

کلیان سنگھ جون 1991 سے دسمبر 1992 اور ستمبر 1997 سے نومبر 1999 تک بھارت کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست اتر پردیش کے دو مرتبہ وزیراعلیٰ رہے۔

ان کی پہلی مدت 26 دسمبر 1992 کو ایودھیا میں بابری مسجد کے انہدام کے لیے بھی یاد کی جاتی ہے۔ وہ 2014 سے 2019 کے درمیان راجستھان کے گورنر بھی رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.