ETV Bharat / bharat

mehul choksi: میہول چوکسی ڈومینیکا میں سی آئی ڈی کی حراست میں، لایا جاسکتا ہے بھارت - اردو نیوز

مفرور ہیرا کاروباری میہول چوکسی ڈومینیکا میں کریمنل انویسٹی گیشن محکمہ CID (سی آئی ڈی) کی حراست میں ہے۔ اس سلسلے میں میہول چوکسی کے وکیل وجے اگروال نے بتایا کہ فی الحال چوکسی سے بات کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، تاکہ واضح تصویر سامنے آسکے کہ انہیں ڈومینیکا کیسے لے جایا گیا۔

Mehul Choksi
میہول چوکسی
author img

By

Published : May 27, 2021, 7:30 AM IST

مفرور ہیرا کاروباری میہول چوکسی ڈومینیکا میں سی آئی ڈی کی حراست میں ہے۔ اس سلسلے میں میہول چوکسی کے وکیل وجے اگروال نے کہا کہ میں نے ان (میہول چوکسی) کے اہل خانہ سے بات کی ہے، اور وہ خوش ہیں اور راحت محسوس کر رہے ہیں کہ چوکسی کے ٹھکانے کے بارے میں اب معلوم ہوچکا ہے۔ فی الحال چوکسی سے بات کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، تاکہ واضح تصویر سامنے آسکے کہ انہیں ڈومینیکا کیسے لے جایا گیا۔

اسی کے ساتھ ہی اینٹی گوا کے پی ایم او نے اس معاملے میں کہا ہے کہ ہم نے ڈومینیکن حکومت سے کہا ہے کہ وہ (مفرور ہیرا کاروباری میہول چوکسی) کو غیر قانونی طور پر ان کے ملک میں داخل ہونے کے الزام میں تحویل میں لے لیں اور اسے براہ راست بھارت بھیج دیا جائے۔

اینٹی گوا کے پی ایم گیسٹن براؤن کا کہنا ہے کہ وہ (میہول چوکسی) ڈومینیکا میں پائے گئے تھے۔ وہاں اس نے غیر قانونی طور سے ان کے ملک میں داخلہ لیا ہوگا، ممکنہ طور پر کشتی کے ذریعے داخل ہوا ہوگا۔ اس لیے ڈومینیکن حکومت اینٹی گوا اور بھارتی حکومتوں کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔ چوکسی کو ڈومینیکا سے جلد ہی جلاوطن کیا جائے گا۔

ہم نے ڈومینیکا کے پی ایم اسکیرٹ اور لا انفورسمنٹ سے درخواست کی ہے کہ وہ انہیں (میہول چوکسی) انٹی گوا نہ لوٹائیں، جہاں انہیں شہری کی حیثیت سے قانونی اور آئینی تحفظ حاصل ہے۔ ہم نے درخواست کی ہے کہ اسے حراست میں لیا جائے اور ڈومینیکن حکومت کے ساتھ اسے بھارت واپس لانے کا انتظام کیا جائے۔

انہوں نے بتایا کہ ڈومینیکا نے (میہول چوکسی کی وطن واپسی کے لئے) اس پر اتفاق کیا ہے۔ ہم اسے واپس قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے جزیرے کو چھوڑ کر ایک بڑی غلطی کی۔ ڈومینیکن حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے تعاون کر رہے ہیں اور ہم نے بھارتی حکومت کو اسے بھارت واپس لانے کے لئے اطلاع کردی ہے۔

مجھے نہیں معلوم کہ وہ ڈومینیکا کا شہری ہے اور اسے آئینی تحفظ حاصل ہے، لہٰذا ڈومینیکا کے لئے اس بنیاد پر اسے ملک بدر کرنا آسان ہوگا۔

پی ایم گیسٹن براؤن نے مزید کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لئے بات چیت کر رہے ہیں کہ اسے بھارت واپس بھیجا جائے۔ وہ (مفرور ہیرا کاروباری چوکسی کا کنبہ) مجرم نہیں ہیں یا انہوں نے کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا ہوگا۔ وہ کسی بھی دوسرے ملک کے کسی بھی دوسرے شہری کی طرح، یہاں بھی قانونی طور سے رہ رہے ہیں۔

بتادیں کہ اینٹی گوا اور باربوڈا میں رہ رہا ہیروں کا مفرور کاروباری حال ہی میں لاپتہ ہوگیا تھا اور پولیس اتوار سے ہی اس کی تلاش کر رہی تھی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ چوکسی پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) کے ساتھ 13،500 کروڑ روپیے کی مبینہ دھوکہ دہی کے کیس میں مطلوب ہے۔

اینٹی گوا پولیس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ چوکسی کو آخری بار اتوار کو اپنی کار میں دیکھا گیا تھا۔ پولیس نے کار کو بازیاب کرالیا، لیکن چوکسی کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہو پایا تھا۔ چوکسی کے وکیل وجے اگروال نے ان کے مؤکل کے لاپتہ ہونے کی خبر کی تصدیق کی تھی۔

اگروال نے کہا ، "اینٹی گوا پولیس نے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔ کنبہ ان کی حفاظت کو لیکر فکرمند ہے۔ ہم سبھی خبروں پر نظر بنائے ہیں۔

عہدیداروں نے منگل کے روز کہا کہ وہ چوکسی کے خلاف لگائے گئے الزامات کی جانچ کر رہے ہیں۔ سی بی آئی ان رسمی اور غیر رسمی ذرائع سے ان اطلاعات کی تصدیق کر رہی ہے۔ انٹرپول نے بھی ایجنسی کی درخواست پر اس کے خلاف 'ریڈ کارنر نوٹس' جاری کیا۔ انٹیگوا پولیس نے اتوار کے روز چوکسی کی گمشدگی سے متعلق بیان جاری کیا۔ اتوار کو پولیس نے اس کی تلاش شروع کی تھی اور اس کی تصویر کے ساتھ ایک بیان جاری کیا، تاکہ اس سے متعلق لوگوں سے معلومات حاصل کی جاسکیں۔

بیان میں کہا گیا ہے، "پولیس جالی ہاربر کے رہائشی 62 سالہ میہول چوکسی کے لاپتہ ہونے کے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ چوکسی کے لاپتہ ہونے کی شکایت جانسن پوائنٹ پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی ہے۔ وہ اتوار 23 مئی 2021 سے لاپتہ ہیں۔'

مقامی میڈیا ادارے' اینٹی گوا نیوز روم نے پولیس کمشنر اٹلی راڈنے کے حوالے سے منگل کے روز بتایا کہ پولیس 'بھارتی کاروباری میہول چوکسی کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہی ہے' ، جس کی گمشدگی کی اطلاع مل رہی ہے۔

مزید پڑھیں:

مفرور ہیرا کاروباری میہول چوکسی لاپتہ

غورطلب ہے کہ چوکسی اور ان کے بھتیجے نیرو مودی پر کچھ بینک عہدیداروں کے ساتھ مل کر پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) کے ساتھ مبینہ طور پر 13500 کروڑ روپیہ کی دھوکہ دہی کا الزام ہے۔ نیرو مودی اس وقت لندن کی ایک جیل میں بند ہیں۔ دونوں کے خلاف مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) دونوں کے خلاف جانچ کر رہی ہے۔

اس معاملے میں نیرو مودی کے علاوہ ان کی اہلیہ ایمی مودی، بھائی نشل مودی اور ماما میہول چوکسی بھی ملزم ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.