ETV Bharat / bharat

Stone Pelting In Hooghly ہوگلی میں ایک بار پھر پتھر بازی، ریل خدمات معطل

ضلع ہوگلی میں ایک بار پھر سنگ بازی کی تازہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے سبب ریلوے نے رشرا ریلوے اسٹیشن جانے والی تمام لوکل اور میل ایکسپریس ٹرین خدمات کو معطل کردیا ہے۔ وہیں ممتا بنرجی نے ہندوؤں سے اقلیتوں کی حفاظت کرنے کی اپیل کی ہے۔Fresh stone pelting in West Bengal's Hooghly

ہوگلی میں ایک بار پھر پتھر بازی
ہوگلی میں ایک بار پھر پتھر بازی
author img

By

Published : Apr 4, 2023, 6:59 AM IST

Updated : Apr 4, 2023, 9:54 AM IST

ہوگلی: ریاست مغربی بنگال کے ہوگلی ضلع میں پیر کی شام کو پتھر بازی کا تازہ واقعہ درج کیا گیا، جس کے سبب ریلوے کو رشرا ریلوے اسٹیشن جانے والی تمام لوکل اور میل ایکسپریس ٹرین خدمات کو معطل کرنا پڑا۔ ایسٹر ریلوے کے چیف پبلک ریلیشن آفیسر کوشک میرون کے مطابق رشرا ریلوے اسٹیشن پر پتھراؤ کا واقعہ پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ عام لوگوں کی حفاظت کے لیے ہاوڑہ-بردھمان مین لائن پر تمام لوکل اور میل ایکسپریس ٹرین خدمات کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار واقعے یا تشدد کو روکنے کے لیے علاقے میں پولیس اور ریپڈ ایکشن فورس (آر اے ایف) کو تعینات کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ اتوار کو ہوگلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی شوبھا یاترا کے دوران جھڑپوں کے ایک دن بعد ہوا ہے۔ ریاستی حکومت نے بعد میں امتناعی احکامات جاری کیے اور پورے ضلع میں انٹرنیٹ خدمات کو بھی معطل کردیا۔

مزید پڑھیں:۔ Hooghly Ram Navami Violence رام نومی تشدد معاملہ، ہوگلی میں دفعہ 144 نافذ، انٹرنیٹ سروس معطل

وہیں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے "ہندو بھائیوں" سے اقلیتوں کی حفاظت کے لیے کہا اور دعویٰ کیا کہ جمعرات کو جب ملک ہنومان جینتی منائے گا تو ریاست میں تشدد کے ایک اور دور کے لیے منصوبہ بندی ہو رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ تشدد بھڑکانے کے لیے تہوار ختم ہونے کے پانچ دن بعد بھی سیاسی کارکن ہتھیار اور بم لے کر جان بوجھ کر اقلیتی علاقوں میں رام نومی کے جلوس نکال رہے ہیں۔ ممتا بنرجی نے پربا مدنی پور ضلع میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے ہندو بھائیوں کو یہ ذمہ داری سونپوں گی کہ 6 اپریل کو ہنومان جینتی کے موقع پر اقلیتوں کو تشدد کا نشانہ نہ بنایا جائے۔ ممتا بنرجی کا یہ بیان ہوگلی ضلع کے رشرا اور سیرام پور میں رام نومی کے جلوس کے دوران دو گروپوں کے درمیان جھڑپوں کے بعد آیا ہے۔

Last Updated : Apr 4, 2023, 9:54 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.