کھٹمنڈو: نیپال کی سپریم کورٹ نے سیریل کِلر چارلس سوبھراج کو 19 سال بعد ضعیف العمری کی بنیاد پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ وہ قتل کے الزام میں 2003 سے نیپالی جیل میں بند ہے۔ عدالت نے چارلس کی رہائی کے 15 دن کے اندر اسے ملک بدر کرنے کا بھی حکم دیا۔ سوبھراج کے والد بھارتی جبکہ والدہ ویتنام کی تھی۔ اس پر 1975 میں نیپال میں داخل ہونے کے لیے جعلی پاسپورٹ استعمال کرنے اور دو سیاحوں امریکی شہری کونی جو بورونزچ اور اس کی کینیڈین گرل فرینڈ لارینٹ کیریئر کو قتل کرنے کا الزام تھا۔ Charles Sobhraj to be Released From Nepal Jail
نیپال کی سپریم کورٹ کے ججز سپنا پردھان ملا اور تل پرساد شریسٹھا کی بینچ نے سوبھراج کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے ترجمان بمل پوڈیل نے کہا کہ سوبھراج کی جانب سے جیل سے رہائی کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی چونکہ وہ مقررہ مدت سے زیادہ جیل میں تھے، اسی بنیاد پر انہیں جیل سے رہا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
70 کی دہائی میں چارلس پر بھارت، تھائی لینڈ، ترکی اور ایران میں 20 سے زائد افراد کو قتل کرنے کا الزام تھا۔ چارلس اپنی شکل و صورت اور شخصیت کی وجہ سے سرخیوں میں رہا۔ کہا جاتا ہے کہ 70 کی دہائی میں چارلس نے جنوب مشرقی ایشیا میں 12 سیاحوں کو قتل کیا تھا۔
ویتنامی نژاد چارلس سوبھراج 1944 میں ویتنام کے ہو چی مینہ شہر میں پیدا ہوا تھا۔ اس کی والدہ ویتنام سے اور والد بھارتی نژاد تھے۔ چارلس کا اصل نام ہیچند بھونانی گرومکھ چارلس سوبھراج ہے۔ لیکن اب وہ سیریل کلر کے طور پر مشہور ہے۔ چارلس کی زندگی کے کچھ سال ایشیا اور فرانس میں گزرے۔ والدین کی طلاق کے بعد اس کی ماں نے ایک فرانسیسی لیفٹیننٹ کے ساتھ مل کر چارلس کی پرورش کی۔
سنہ 2003 میں گرفتار کیا گیا تھا: یکم ستمبر 2003 کو ایک اخبار کے ذریعے چارلس شوبھراج کی تصویر شائع کرنے کے بعد اسے نیپال میں ایک کیسینو کے باہر دیکھا گیا تھا۔ اس کی گرفتاری کے بعد پولیس نے اس کے خلاف 1975 میں کھٹمنڈو اور بھکت پور میں جوڑے کے قتل کے الزام میں قتل کے دو الگ الگ مقدمات درج کیے تھے۔ وہ کھٹمنڈو کی سینٹرل جیل میں 21 سال کی قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔ اسے ایک امریکی شہری کے قتل کے جرم میں 20 سال اور جعلی پاسپورٹ استعمال کرنے پر ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
سنہ 2003 میں گرفتار کیا گیا تھا: یکم ستمبر 2003 کو ایک اخبار کے ذریعے چارلس سوبھراج کی تصویر شائع کرنے کے بعد اسے نیپال میں ایک کیسینو کے باہر دیکھا گیا تھا۔ اس کی گرفتاری کے بعد پولیس نے اس کے خلاف 1975 میں کھٹمنڈو اور بھکت پور میں جوڑے کے قتل کے الزام میں قتل کے دو الگ الگ مقدمات درج کیے تھے۔ وہ کھٹمنڈو کی سینٹرل جیل میں 21 سال کی قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔ اسے ایک امریکی شہری کے قتل کے جرم میں 20 سال اور جعلی پاسپورٹ استعمال کرنے پر ایک سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔