نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی کے دوارکا سیکٹر گیارہ کے شاہجہان آباد اپارٹمنٹ میں ڈیوائن گلوبل اشک(Divine Global ISHK Foundation) فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں سرگنگا رام اسپتال، فورٹس اسپتال، مجیدیہ اسپتال، دین دیال وغیرہ کے ڈاکٹروں نے اپنا تعاون دیا اور اس میڈیکل کیمپ میں کھانسی، بخار، شوکر ، بلڈ پریشر، تھائیریڈ، ہڈیوں اور جوڑوں کے درد کی مفت جانچ کی گئی اور مریضوں کو مفت دوائیاں بھی دی گئیں۔ صبح دس بجے سے منعقد اس کیمپ میں شام پانچ بجے تک تقریباً ساڑھے تین سو سے زائد مریضوں نے اپنا چیک اپ کرایا۔ Free medical camp in duwarka
مفت طبی کیمپ کے آرگنائزر اور ڈی جی آئی فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر اشہر امام نے کہا کہ اس وقت لوگوں میں بلڈپریشر اور شوگر جیسی بیماریاں عام ہیں، وقت پر علاج نہ ہونے کی وجہ سے یہ بیماریاں مہلک ثابت ہورہی ہیں۔ غریب طبقے پیسے کی کمی کی وجہ سے بیماریوں کا وقت پر چیک اپ نہیں کراپاتے ہیں جس کو دیکھتے ہوئے ڈی جی آئی فاؤنڈیشن نے شاہ جہان آباد سوسائٹی کے تعاون سے دوارکا کے جہان آباد آپارٹمنٹ کے باہر مفت طبی کیمپ لگایا ۔
مزید پڑھیں:۔ Medical Camp in Pampore پانپور میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد
انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس کیمپ ممیں آئیں اور چیک اپ کرا کر مفت دوائیں لیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی فاؤنڈیشن دہلی کے مختلف علاقوں میں مفت طبی کیمپ منعقد کرچکی ہے اور جہاں ضرورت پڑتی ہے وہاں کے غریبوں کو دیکھتے ہوئے اس طرح کے کیمپ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ شاہ جہان آباد اپارٹمنٹ کے صدر ثاقب رسول نے یہاں طبی کیمپ لگانے پر ڈی جی آئی فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس کیمپ سے یہاں کے آس پاس کے غریب لوگوں کو کافی فائدہ ہورہا ہے۔
شاہ جہان آباد اپارٹمنٹ کے سکریٹری نظیر جان نے اشہر امام کی کاوشوں سے مفت طبی کیمپ لگانے پر تعریف کی اور کہا کہ ہم اپنی صحت کا تو خیال رکھتے ہیں لیکن غریبوں کی دیکھ بھال نہیں کرتے ہیں اس کیمپ سے اس طبقے کو کافی فائدہ ہوگا۔ ان کے علاوہ یہاں علاج کرانے آئے علاقے کے لوگوں نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ متعدد بیماریوں کے شکار ہیں جس کا چیک اپ کرانے کے لیے یہاں آئے ہیں۔ طبی کیمپ میں شامل ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس کیمپ میں تقریباً دو سو سے ساڑھے تین سو افراد نے اپنی بیماریوں کا چیک اپ کرایا۔