ETV Bharat / bharat

Fraud Case In Patna پٹنہ میں داؤد ابراہیم کے نام پر دھوکہ دہی کا معاملہ - انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم

پٹنہ میں ایک بزرگ خاتون کے ساتھ داؤد ابراہیم کے نام پر دھوکہ دہی کا معاملہ سامنے آیا ہے جبکہ خاتون کو کئی سالوں سے دھوکہ دیا جا رہا تھا۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد پترکار نگر پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پولیس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ Fraud on name of Dawood Ibrahim in Patna

پٹنہ میں داؤد ابراہیم کے نام پر دھوکہ دہی کا معاملہ

author img

By

Published : Nov 23, 2022, 5:06 PM IST

پٹنہ: ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے کنکرباغ کے نیو چترگپت نگر میں رہنے والی 50 سالہ خاتون کے ساتھ انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کا خوف دکھا کر 20 سے 25 لاکھ کی جعلسازی ہوئی ہے اور ملزمین نے خاتون کے اکاؤنٹ سے تین کروڑ کی ٹرانزیکشن بھی کی ہے، جس کا لین دین آر ٹی جی ایس اور این ای ایف ٹی کے ذریعے کیا گیا ہے۔ متاثرہ خاتون کے بیان پر پٹنہ کے پترکار نگر تھانے میں جعلسازی سمیت دیگر دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے، جس کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پترکار نگر پولس کے ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق ایف آئی آر کے بعد کئی سوال اٹھ رہے ہیں، جس کی تلاش میں پولیس نے بڑے پیمانہ پر تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ پولیس کی جانب سے یہ بھی تحقیقات کی جارہی ہے کہ آیا خاتون کسی اور گینگ کے نشانہ پر تو نہیں ہے۔ Fraud on name of Dawood Ibrahim in Patna

مزید پڑھیں:۔ جنسی زیادتی کی متاثرہ خاتون کو مبینہ طور پر داؤد ابراہیم کے نام سے دھمکی

پترکار نگر پولس تھانہ میں درج ایف آئی آر کے مطابق پیسے لینے والے لوگ گزشتہ پانچ یا سات سال سے بزرگ خاتون کو دھوکہ دے رہے تھے۔ خاتون کو بار بار اس کے بچوں اور شوہر کو قتل کرنے کی دھمکیاں دی جارہی تھیں۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس کے بچے ممبئی اور دہلی میں رہتے ہیں۔ اس کا اکاؤنٹ استعمال کرنے والے لوگ خاتون کو بتا رہے تھے کہ اس کے بچے کیا پہن رہے ہیں اور وہ اس وقت کہاں ہیں۔ اس کے بعد جب وہ اپنے بچوں سے پوچھتی تھی تو بات بالکل سچ ثابت ہوتی تھی۔ جس کے بعد خاتون خوف کے عالم میں رہنے لگی اور اپنے بچوں و گھر والوں کی حفاظت کے پیش نظر اس نے گھر والوں سے بھی معلومات شیئر نہیں کی۔ آخر کار خاتون کے کھاتوں سے زیادہ روپے کا لین دین ہونے لگا، پھر اس نے ملزمین کے بارے میں ای میل اور موبائل کے ذریعے محکمہ انکم ٹیکس کو نوٹس بھیجا جنہوں نے داؤد ابراہیم کا خوف دکھا کر دھوکہ دیا تھا۔ پیغام میں تین کروڑ کی لین دین کا ذکر تھا۔ اس کے بعد خاتون کے شوہر کو سب کچھ معلوم ہوا۔ خاتون نے انہیں اپنا حال سنایا جس کے بعد معاملہ تھانے پہنچ گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ پترکار نگر پولس اسٹیشن میں درج ایف آئی آر کے مطابق اس معاملے میں بزرگ خاتون نے 19 ملزمان کو نامزد کیا ہے، جو اسے فون کرتے تھے۔ اس کے ساتھ ایف آئی آر میں موبائل نمبر کا ذکر بھی درج کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.