ETV Bharat / bharat

Four Suspected Terrorists Arrested: کرنال سے چار مشتبہ شدت پسند گرفتار، بڑی مقدار میں گولیاں اور بارود برآمد - ئی بی نے انہیں مدھوبن تھانہ علاقہ سے گرفتار کیا

آئی بی نے ہریانہ کے ضلع کرنال سے چار مشتبہ شدت پسندوں کو گرفتار کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان کے پاس سے بڑی مقدار میں گولیاں اور بارود بھی برآمد ہوئے ہیں۔ آئی بی نے انہیں مدھوبن تھانہ علاقہ سے گرفتار کیا ہے۔Four Suspected Terrorists Arrested From Karnal

کرنال سے چار مشتبہ شدت پسند گرفتار، بڑی مقدار میں گولیاں اور بارود برآمد

author img

By

Published : May 5, 2022, 2:46 PM IST

کرنال: ہریانہ کے کرنال میں آئی بی نے چار مشتبہ شدت پسندوں کو گرفتار کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان کے پاس سے بڑی مقدار میں گولیاں اور بارود بھی برآمد ہوئے ہیں۔ آئی بی نے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔ Four Suspected Terrorists Arrested From Karnal

کرنال سے چار مشتبہ شدت پسند گرفتار، بڑی مقدار میں گولیاں اور بارود برآمد

اطلاعات کے مطابق برآمد ہونے والا یہ دھماکہ خیز مواد آر ڈی ایکس ہوسکتا ہے۔ ایسے میں مشتبہ شدت پسندوں سے پکڑے گئے دھماکہ خیز مواد کی تحقیقات کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے۔ ساتھ ہی اس دھماکہ خیز مواد کو مشتبہ شدت پسندوں کی گاڑی کے قریب سے آٹومیٹک گروور کے ذریعے ہٹایا جا رہا ہے۔ مدھوبن تھانے کے احاطے میں پولیس اہلکار اس دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

معاملے کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے کرنال کے ایس پی گنگارام پونیا نے بتایا کہ تین شدت پسند پنجاب کے فیروز پور کے رہنے والے ہیں۔ جب کہ ایک لدھیانہ کا رہنے والا ہے۔ ایس پی نے کہا کہ اس معاملے میں کلیدی ملزم گرپریت ہے۔ وہ اس سے پہلے جیل میں تھا۔ اس دوران اس کی ملاقات راجبیر نام کے شخص سے ہوئی۔ راجبیر ہرویندر سنگھ کا پہلے سے ایسو سی ایٹ رہا ہے۔ راجویر سنگھ ہرویندر سنگھ ڈھنڈا کے لیے کام کرتا تھا۔ راجویر نے ہی گرپریت کی پاکستان بیسڈ ہرویندر ڈھنڈا سے بات کروائی تھی۔ اس کے بعد سے یہ گزشتہ 9 ماہ سے مسلسل رابطہ میں تھے۔ ہرویندر ڈھنڈا ان چاروں کو پاکستان سے دھماکہ خیز مواد ڈرون کے ذریعے فیروز پور سپلائی کرتا تھا۔ یہ اس کی بتائی گئی لوکیشن پر رکھ آتا تھا۔ اس کے عوض میں اس کو پیسے دیتا تھا۔

ایس پی نے کہا کہ جیسے ہی جمعرات کی صبح سکیورٹی ایجنسیوں سے ان پٹ موصول ہوا، ہم نے اسی ان پٹ پر کارروائی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو الرٹ کردیا۔ اطلاع ملتے ہی ڈائل 112 کی کار کرنال کے باستاڑا ٹول کے قریب پہنچی۔ اس کے علاوہ مقامی پولیس کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی۔ چاروں ٹیموں نے بہت اچھا کام کیا اور چاروں مشتبہ افراد کو کو پکڑ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: Attempt to Provoke Riots in Ayodhya: ایودھیا میں فسادات بھڑکانے کی سازش، سات ملزمین گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.