پولیس کے مطابق حال ہی میں شروع کی گئی ایمرجنسی سروس 112 پر کام کرنے والے اے ایس آئی نصیب سنگھ اورکانسٹیبل بلوندر علی الصبح قومی شاہراہ پر حادثہ کی اطلاع ملنے پر جائے حادثہ پر پہنچے تھے۔
ایک تیز رفتار ٹرک نے پیچھے سے دونوں پولیس اہلکار سمیت چار لوگوں کو ٹکر ماردی۔
حادثہ میں چاروں کی موت ہوگئی۔ڈائرکٹر جنرل آف پولیس منوج یادو نے حادثہ پر اظہار غم کیااورامبالہ جاکر ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ سے پورے واقعہ کی معلومات حاصل کی۔
مزید پڑھیں:ملک میں فرقہ وارانہ تشدد برپا کرنے کی سازش: انٹیلی جنس الرٹ
انہوں نے دونوں پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کو حکومت کی پالیسی کے مطابق مالی مدد مہیا کرنے کااعلان بھی کیا۔
یواین آئی۔