ETV Bharat / bharat

Road Accident in Sikar سڑک حادثہ میں جوڑے سمیت چار افراد کی موت - راجستھان میں سڑک حادثہ

ضلع سیکر میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس میں چار افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا اور ان کو سرکاری اسپتال کے مردہ خانہ میں رکھوا دیا۔ Road Accident In Sikar

سڑک حادثہ میں جوڑے سمیت چار افراد کی موت

author img

By

Published : Aug 22, 2022, 5:29 PM IST

سیکر: راجستھان کے سیکر ضلع میں لکشمن گڑھ تھانہ علاقے میں گاؤں باٹناناؤں کے پاس آج صبح ایک بے قابو کار کے ٹرک ٹریلر کے نیچے گھس جانے سے ایک جوڑے سمیت چار لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق سجان گڑھ۔فتح پور قومی شاہراہ پر صبح نو بجے یہ حادثہ پیش آیا، جس کے بعد چورو ضلع کے سالاسر تھانہ ذمہ دار سندیپ کمار فورس سمیت موقع پر پہنچے۔Road Accident In Sikar

پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت حصار کے رہنے والے کرم بیر سنگھ(33)، ان کی بیوی رینو (30) بیٹی پراچی(1)سال اور کارتک( 5)کے طور پر ہوئی۔ یہ خاندان حصار سے سالاسر بالاجی کے درشن کرنے کے لئے جا رہا تھا۔ سامنے سے آتے ٹریلر کے ساتھ اتنی زور سے ٹکر ہوئی کہ ان چاروں کی موقع پر موت ہو گئی۔ ٹریلر کے نیچے پھنسی کار کو بڑی مشکل سے باہر نکالا گیا۔ جس کے بعد لاشیں نکالی گئیں، جن کو سالاسر کے سرکاری اسپتال کے مردہ خانہ میں رکھوایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ 4 Year old Boy Crushed to Death: آٹو رکشا نے 4سالہ بچے کو کچل ڈالا

اسٹیشن انچارج سندیپ کمار نے بتایاکہ یہ حادثے کی جگہ سیکر ضلع میں لکشمن گڑھ تھانہ علاقے میں آتا ہے۔حادثے کی اطلاع لکشمن گڑھ تھانہ پولیس کو دی گئی۔ وہیں مرنے والے کے خاندان کواس حادثے کی اطلاع ملتے ہی سالاسر کے لیے روانہ ہو گئے۔ پولیس نے بتایاکہ لواحقین کے آنے کے بعد لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.