ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ سنجئے ورما نے بتایا کہ نیوڈھیا گھاٹ میں گزشتہ شب زہریلی شراب پینے سے دو لوگوں کی ضلع اسپتال میں موت ہوگئی، جن کی شناخت چھیدی نشاد اور مہیش نشاد کے طور پر ہوئی ہے۔پ ولیس کے مطابق چھیدی (55) مہیش (34) نیوڈھیا گھاٹ گاؤں کے رہائشی ہے، اور گنگا میں ماہی گیری کا کام کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں ہفتہ کی شام گاؤں میں غیرقانونی شراب بنانے والے ایک شخص کے یہاں شراب لے کر پی تھی، ان دونوں کی طبیعت خراب ہونے پر اہل خانہ نے اسپتال میں داخل کرایا تھا، جہاں پر آج صبح سویرے ان کی موت ہوگئی، لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہے۔
ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ نے مزید بتایا کہ اتوار کو بھی راجہ تیواری اور سریش مستری جن کی عمر 50 برس تھی کی موت ہوئی ہے، دونوں شراب پینے کے عادی رہے ہیں، اور دونوں کی لاش کی آخری رسومات ادا کردی گئی ہیں، انہوں نے بتایا کہ تحقیقات جاری ہے۔
واقعہ کے بعد مرنے والوں کے اہل خانہ کے ذریعہ بتائے جانے پر پولیس نے گاؤں کے کاشی ناتھ نامی شخص کو غیرقانونی شراب بنانے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے، اس کے گھر سے غیرقانونی 250 پاوچ شراب اور شراب بنانے کا سامان برآمد کیا ہے۔
کمشنر یوگیش رام مشر سمیت ضلع افسر پروین کمار، پولیس سپرنٹنڈنٹ اجئے سنگھ نے موقع پر معائنہ کیا، پورے گاوں میں پولیس کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے، کمشنر یوگیشور رام مشر نے بتایا کی تحقیقات کاحکم دے دیا گیا ہے، شراب بنانے والے کے خلاف راسوکا لگایا جائے گا۔