اس واقعے میں 4 افراد موقع پر ہی ہلاک اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد تمام زخمیوں کو گوالیار ڈسٹرکٹ اسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔ حادثے میں اومنی وین نامعلوم گاڑی کی زد میں آگئی۔ اس دوران وین میں 11 افراد سوار تھے۔ سڑک حادثہ میں چار افراد ہلاک جبکہ بقیہ 7 زخمی ہوگئے۔
حادثے میں ہلاک ہونے والوں کا تعلق نیپال سے ہے جو مہاراشٹر میں چوکیداری کرتے تھے اور اپنے اہل خانہ سمیت نیپال واپس جارہے تھے۔ اس دوران جب بھنڈ جل کے تھانہ میہگاؤں کے گاڈی بامبا میں یہ حادثہ پیش آیا۔