گجرات میں کورونا وائرس کے نئے معاملے بڑھنے لگے ہیں جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل کمی درج کی جارہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد میں بہت تیزی سے اضافہ ہوتا نظر آرہا ہے۔
گجرات میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 4408پر پہنچ گئی ہے۔ تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئی مریض ہلاک نہیں ہوا۔تو وہیں 24 گھنٹوں کے دوران میں کورونا وائرس کے 460 نئے معاملے سامنے آئے۔
گجرات میں کورونا کو شکست دے کر اپنے گھر جانے والوں کی کل تعداد 262487 پر پہنچ گئی ہے۔ تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 315 افراد کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں کورونا وائرس کے کل فعال مریضوں کی تعداد 2136 ہے جس میں سے 38 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں وہیں 2098 افراد کی حالت مستحکم ہے۔
محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں احمدآباد میں 99 سورت میں 68 وڈودرا میں 99 گاندھی نگر میں 5 بھاونگر میں 1 بناس کانٹھامیں 1 راجکوٹ میں 55 سریندر نگر میں2 پاٹن میں0 امریلی میں 2 جام نگر میں 4 مہسانہ میں 5 کچھ میں 9 نئے معاملے درج ہوئے ہیں۔