ETV Bharat / bharat

Coronavirus Update: ملک میں کورونا کے چار سو ایکٹیو کیسز بڑھے

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے ایکٹیو کیسز بڑھے ہیں، وہیں 11 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ان کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ کیرالہ میں کورونا وائرس کے 199 ایکٹیو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد بڑھ کر 4,512 ہو گئی ہے۔ Corona Active Cases in Kerala

ملک میں کورونا کے چار سو ایکٹیو کیسز بڑھے

author img

By

Published : May 27, 2022, 2:31 PM IST

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ -19) انفیکشن کے 400 ایکٹیو کیسز بڑھنے کے ساتھ ان کی کل تعداد بڑھ کر 15,814 تک پہنچ گئی۔ اسی عرصے میں اس مہلک وائرس کے 2 ہزار 710 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر چار کروڑ 31 لاکھ 47 ہزار 530 ہو گئی ہے اور مزید 14 افراد کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد پانچ لاکھ 24 ہزار 539 ہو گئی ہے۔ New Corona Cases in India

مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی طرف سے جمعہ کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کے 2710 نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ ساتھ 2,296 افراد اس وبا سے صحتیاب ہو چکے ہیں، اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ 26 لاکھ سات ہزار 177 مریض کووڈ سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک میں کورونا سے شفایاب ہونے کی شرح 98.75 فیصد ہے۔ وہیں ایکٹو کیسز کی شرح 0.04 فیصد اور شرح اموات 1.22 فیصد ہے۔ Total Covid Death in India

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے ایکٹیو کیسز بڑھے ہیں، وہیں 11 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ان کی تعداد میں کمی آئی ہے۔ کیرالہ میں کورونا وائرس کے 199 ایکٹیو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی کل تعداد بڑھ کر 4,512 ہو گئی ہے۔ اس سے نجات پانےوالوں کی تعداد 572 بڑھ کر 64,78,900 ہو گئی جبکہ مرنے والوں کی تعداد 69,655 ہو گئی ہے۔

مہاراشٹر میں ایکٹو کیسز کی تعداد میں 186 بڑھنے سے ان کی مجموعی تعداد 2,361 تک پہنچ گئی ہے۔ وہیں مزید 324 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 77 لاکھ 34 ہزار 110 تک پہنچ گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1 لاکھ 47 ہزار 858 ہو گئی ہے۔ قومی دارالحکومت میں ایکٹو کیسز 101 کم ہو کر 1,661 رہ گئے ہیں۔ وہیں مزید 503 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی تعداد 18 لاکھ 77 ہزار 198 تک پہنچ گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 26 ہزار 208 ہو گئی ہے۔

کرناٹک میں ایکٹو کیسز 22 کم ہو کر 1,777 رہ گئے۔ اس دوران 175 افراد کے صحتیاب ہونے کے ساتھ وباء سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 39,09,248 ہوگئی جبکہ اموات کی تعداد 40,106 پر مستحکم رہی۔ مدھیہ پردیش میں ایکٹو کیسز 11 بڑھ کر 307 رہ گئے ہیں ۔ ریاست میں مزید 42 افراد نے اس مہلک وائرس کو شکست دینے کے بعد اس سے وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 10,31,336 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 10,736 افراد افراد ہو چکے ہیں۔

راجستھان میں ایکٹیو کیسز کی تعداد چار کم ہو کر 491 رہ گئی ہے ۔ کووڈ کو شکست دے کر صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 61 کم ہوکر 12,75,364 ہوگئی ہے ۔ مرنے والوں کی تعداد 9,555 ہے۔ ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں ایکٹو کیسز کی تعداد کم ہو کر 828 ہو گئی ہے۔ ریاست میں اس مہلک وائرس کو شکست دینے والے افراد کی تعداد میں 143 کا اضافہ ہونے کے بعد کل تعداد بڑھ کر 20,54,804 ہو گئی ہے، جبکہ مرنے والوں کی تعداد 23,519 پر مستحکم ہے ۔

ہریانہ میں ایکٹو کیسز 65 بڑھ کر 1,106 ہو گئے ہیں ۔ اس دوران 217 افراد کے صحتیاب ہونے کے ساتھ وبا سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی کل تعداد 990062 ہو گئی ہے جبکہ مرنے والوں کی تعداد 10621 پر مستحکم ہے ۔ مغربی بنگال میں ایکٹو کیسز تین بڑھ کر 361 ہو گئے ہیں ۔ ریاست میں انفیکشن سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 37 بڑھ کر 19,97,667 ہوگئی ہے ۔ کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 21,203 برقرار ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: Cancer Cases on The Rise in Kashmir: وادی میں ابتدائی تین مہینوں میں کینسر کے ایک ہزار سے زائد مریضوں کی شناخت

اتراکھنڈ میں نو ایکٹیو کیسز کے اضافے کے ساتھ ان کی تعداد بڑھ کر 484 ہو گئی ہے۔ وہیں کورونا سے نجات پانے والوں کی کل تعداد 4,29,677 تک پہنچ گئی ہے ۔ ریاست میں کووڈ-19 سے اب تک 7,693 افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ میزورم میں ایکٹو کیسز دو بڑھ کر 164 ہو گئے ہیں ۔ اس دوران ریاست میں 27 افراد کے صحتیاب ہونے کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,27,393 ہو گئی ہے۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 698 پر مستحکم ہے ۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اڈیشہ میں ایکٹیو کیسز کی تعداد ایک کم ہوکر 120 رہ گئی ہے۔ وہیں ریاست میں اب تک 12,79,155 لوگوں کو اس وبا سے نجات مل چکی ہے ۔ جبکہ مرنے والوں کی تعداد 9,126 برقرار ہے۔ تمل ناڈو میں ایکٹو کیسز کی تعداد 19 سے بڑھ کر 387 ہو گئی ہے۔ وہیں ریاست میں اب تک 34,16,687 لوگوں کو اس وبا سے نجات مل چکی ہے ۔ جبکہ مرنے والوں کی تعداد 38,025 برقرارہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.