پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پانچ بچے انیل تیاگی کی کار کے اندر کھیل رہے تھے، جو کہ ان کے گھر کے باہر کھڑی ہوئی تھی، تب اس کار کو اچانک ہی تالا لگ گیا اور بچے اس میں پھنس گئے، آکسیجن نہ مل سکنے کے سبب ان میں سے چار بچوں کی مقت ہوگئی۔
پولیس نے بتایا کہ کار کے اندر پھنسے بچوں کی شناخت 8 سالہ نیاتی، 4 سالہ وندنا، 4 سالہ اکشے، 7 سالہ کرشنا اور 8 سالہ شیوانش کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ تاہم حادثہ میں شیوانش کے علاوہ، دیگر تمام چار بچے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
سرکل آفیسر منگل سنگھ راوت نے کہا کہ ابتدائی طور پر یہ دم گھٹنے کا معاملہ نظر آتا ہے۔ تاہم دریں اثناء پڑوسیوں نے الزام لگایا کہ کار مالک کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا، انہوں نے مزید کہا کہ الزامات کی جانچ کی جائے گی۔ جب کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔