بھوپال: مدھیہ پردیش کے بھوپال میں طلبا کے لئے جدید سہولیات اور مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کے لئے ڈیجیٹل لائبریری کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔ کانگریس رکن اسمبلی عارف مسعود نے لائبریری کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کے اس دور میں ڈیجیٹل لائبریری وقت کی بڑی ضرورت بن گئی ہے۔ کہنے کو تو دارالحکومت بھوپال میں بہت سی لائبریری موجود ہیں لیکن کوئی ایسی لائبریری نہیں ہے جو پوری طرح سے جدید سہولیات سے آراستہ ڈیجیٹل لائبریری ہو اور طلبا کی ضرورت کو پوری کر سکے۔ Foundation of Digital Library in Bhopal
لائبریری میں تحریک آزادی میں مسلم مجاہدین کی قربانیوں کے تعلق سے ایک خاص ڈیجیٹل سیکشن بنایا جائے گا، جس کے ذریعہ دنیا کے کسی بھی کونے میں بیٹھا ہوا کوئی بھی شخص مسلم مجاہدین آزادی کی قربانیوں کے تعلق سے آسانی سے مواد حاصل کرسکے گا۔
اس موقع پر عارف مسعود نے مذید کہا کہ بہت دنوں سے میرا یہ خواب تھا کہ بھوپال میں ایک اچھی ڈیجیٹل لائبریری ہو کیونکہ جب میں بھوپال کی اقبال لائبریری اور دوسری لائبریوں کو دیکھتا ہوں تو ایسا لگتا ہے کہ یہ لائبریریاں جدید تقاضوں کو پورا نہیں کرتی ہیں جب کہ یہاں کے لوگوں نے بہت محنت سے لائبریری بنائی ہے۔ اگر یہ لائبریریاں ڈیجیٹل ہوں تو اس سے نئی نسل کو بہت کچھ مل جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بریلی: سو فیصد ڈیجیٹل لائبریری والا پہلا بلاک