ETV Bharat / bharat

Bharat Jodo Yatra ڈاکٹر این رگھورام راجن بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوئے

ریزرو بینک کے سابق گورنر ڈاکٹر این رگھورام راجن آج بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوئے۔ اس دوران ڈاکٹر راجن بھی راہل گاندھی کے ساتھ یاترا میں چلے اور اقتصادی مسائل وغیرہ پر تبادلہ خیال کیا۔ Raghuram Rajan joins Bharat Jodo Yatra

ڈاکٹر این رگھورام راجن بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوئے

author img

By

Published : Dec 14, 2022, 12:02 PM IST

سوائی مادھوپور: کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کی قیادت میں نکالی جا رہی بھارت جوڑو یاترا راجستھان میں دسویں دن آج صبح سوائی مادھوپور ضلع کے بھاڑوتی سے شروع ہوئی۔ بدھ کو وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ، کئی وزراء، اراکین اسمبلی اور پارٹی عہدیدار راہل گاندھی کے ساتھ یاترا میں شامل ہوئے۔ بھارت جوڑو یاترا میں مختلف طبقات اور علاقوں کے لوگ شامل ہو رہے ہیں اور آج ریزرو بینک کے سابق گورنر ڈاکٹر این رگھورام راجن بھی اس یاترا میں شامل ہوئے۔ اس دوران ڈاکٹر راجن بھی راہل گاندھی کے ساتھ یاترا میں شامل ہوئے اور اقتصادی مسائل وغیرہ پر تبادلہ خیال کیا۔ Former rbi governor raghuram rajan in bharat jodo yatra

ڈاکٹر این رگھورام راجن بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوئے

مزید پڑھیں:۔ Bharat Jodo Yatra بھارت جوڑو یاترا ضلع سوائی مادھوپور کے جینا پور سے دوبارہ شروع

یاترا میں لوگوں کی بھیڑ جمع ہوئی اور اس کے لیے لوگوں میں کافی جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ یاترا 10 بجے بامن واس کے باڑشیام پورہ ٹونڈ پہنچ گئی اور وہاں دوپہر کا آرام ہوگا۔ اس کے بعد یہ یاترا سہ پہر 3:30 بجے سے دوبارہ شروع ہوگی، جو شام 6:30 بجے دوسہ ضلع میں داخل ہوگی اور لالسوٹ کے بگڑی گاؤں چوک پہنچے گی، جہاں راہل گاندھی نکڑ سبھا کریں گے۔ اس کے بعد یاترا لالسوٹ کے نزدیک بیلونا کلاں میں رات کا آرام کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.