ETV Bharat / bharat

Husain Dalwai on National Unity فرقہ پرست طاقتیں اتحاد اور سالمیت کو ختم کرنے کےلیے کوشاں، حسین دلوائی

سابق راجیہ سبھا ممبر حسین دلوائی نے کہا کہ ملک میں کچھ متعصب اور فرقہ پرست طاقتیں فرقہ وارانہ پولرائزیشن کو ہوا دے کر ملک کے اتحاد اور سالمیت کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

فرقہ پرست طاقتیں اتحاد اور سالمیت کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، حسین دلوائی

author img

By

Published : Mar 17, 2023, 10:14 PM IST

ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے ممبئی میں سابق راجیہ سبھا ممبر حسین دلوائی نے کہا ہے کہ سرکاری مشینری کا غلط استعمال کر کے عام لوگوں میں خوف اور شک کی فضا پیدا کی جا رہی ہے۔ عدالتی حکم کے بغیر مخصوص برادری کے لوگوں کی جائیدادوں اور جاگیروں پر بلڈوزر چلائے جا رہے ہیں۔ ان معاملات اور دوسرے امور کے سلسلے میں ایک اہم جلسہ منعقد کیا جائے گا۔ حسین دلوائی نے ایک بیان میں کہا کہ مذکورہ امور کے ساتھ ساتھ کئی تشویش ناک باتیں سامنے آئی ہیں۔ جیسے الیکشن کمیشن سی بی آئی، آئی بی ایسی تنظیمیں مشکوک کردار ادا کر رہی ہیں۔ جان بوجھ کر لو جہاد، لینڈ جہاد، کوویڈ جہاد جیسے الفاظ کا استعمال کرکے اور کسی کمیونٹی کو نشانہ بنا کر، حکومت کے امن و امان کو درہم برہم کیا جا رہا ہے۔

حسین دلوائی کے مطابق چھترپتی شیواجی مہاراج، مہاتما پھلے، راج شری شاہو، ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر، فاطمہ شیخ، سنت تکدوجی مہاراج، سنت تکارام مہاراج، گاڈگے مہاراج، جسٹس راناڈے، نامدار گوکھلے، پربودھنکر ٹھاکرے نے مہاراشٹر کو ترقی پسند تحریک دی۔ ان کے خیالات کو دبایا جا رہا ہے اور بڑے پیمانے پر مذہبی منافرت پھیلائی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ملک کی آزادی مہاتما گاندھی، پنڈت جواہر لعل نہرو، مولانا آزاد، سردار ولبھ بھائی پٹیل، نیتا جی سبھاش چندر بوس جیسے عظیم لیڈروں کی جدوجہد سے حاصل ہوئی تھی۔ پنڈت جواہر لال نہرو کے بنائے ہوئے جمہوری نظام اور اداروں کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ آئین پر سوال اٹھانے سے آئین کا وجود بھی خطرے میں پڑ گیا ہے۔ملک میں اقلیتی مسلمانوں، عیسائیوں اور پسماندہ طبقے کے معاشرے پر ہونے والے ظلم پر حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے بے عملی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'ملک میں اتحاد کو یقینی بنایا جائے'

انہوں نے کہا کہ ایسے انتہائی نامساعد حالات میں ملک کے اتحاد و سالمیت کو برقرار رکھتے ہوئے مذہبی ہم آہنگی اور خیر سگالی پیدا کرنا ناگزیر ہے۔ اس وقت حالات کی ضرورت کے پیش نظر تمام ہندوستانی آئین سے محبت کرنے والے سیکولر ذہن رکھنے والے افراد اور تنظیمیں ایک مشترکہ بنیاد بنانے اور مل کر ایک تخلیقی پروگرام طے کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں اور ۔ایک جامع میٹنگ بروز ہفتہ، 18 مارچ کو صبح ساڑھے دس بجے سے شام پانچ بجے تک اسلام جم خانہ، میرین لائن، ممبئی میں ایک نشست کا اہتمام کیا جائےگا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.