ETV Bharat / bharat

Sameer Wankhede Transferred: این سی بی ممبئی کے سابق زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے کا تبادلہ - ڈرگ کروز کیس

ممبئی این سی بی کے سابق زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے کو تحقیقاتی ٹیم سے نکال دیا گیا تھا اور ان کا تبادلہ چنئی کردیا گیا ہے۔ Former Mumbai NCB Zonal Director Sameer Wankhede Transferred

این سی بی ممبئی کے سابق زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے کا تبادلہ

author img

By

Published : May 31, 2022, 7:33 AM IST

نئی دہلی: ممبئی این سی بی کے سابق زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے کا چنئی تبادلہ کر دیا گیا ہے۔ ڈرگ کروز کیس میں تنازعہ سامنے آنے کے بعد انہیں تحقیقاتی ٹیم سے نکال دیا گیا تھا۔ سمیر وانکھیڑے کو لے کر کئی تنازعات بھی سامنے آچکے ہیں۔ تین دن پہلے آریان خان کیس میں سمیر وانکھیڑے کا نام اس وقت سرخیوں میں آیا تھا جب این سی بی نے اس معاملے میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔ Former NCB zonal director Sameer Wankhede transferred to Chennai

این سی بی نے جمعہ کو ممبئی کی ایک عدالت کو بتایا کہ اس نے چارج شیٹ میں آریان کا نام ثبوت کی کمی کی وجہ سے نہیں لکھا ہے، آرین اور 20 دیگر کو وانکھیڑے کی قیادت میں چلائی گئی مہم کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔ انڈین ریونیو سروس کے افسر وانکھیڑے ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (DRI) سے ستمبر 2020 میں این سی بی میں اپنی پوسٹنگ تک اکثر خبروں میں رہے تھے۔ وہ اس تفتیشی ٹیم کا حصہ تھے جس نے بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت سے متعلق منشیات کے معاملے کی تحقیقات کی تھی۔ راجپوت نے جون 2020 میں اپنے فلیٹ میں مبینہ طور پر خودکشی کر لی تھی۔

مزید پڑھیں:۔ این سی بی کے زونل ڈائریکٹر سمیر وانکھیڑے سے خاص بات چیت

تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر ایجنسی نے بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون، شردھا کپور، سارہ علی خان، راکل پریت سنگھ اور دیگر سے پوچھ گچھ کی تھی۔ ممبئی میں این سی بی کے دفاتر میں پوچھ گچھ کے لیے بالی ووڈ کے ستاروں کے آنے کے بعد وانکھیڑے اکثر تحقیقات کے سلسلے میں میڈیا والوں سے بات چیت کرتے تھے۔ زونل ڈائریکٹر کی حیثیت سے اپنے دور میں این سی بی نے ممبئی اور گوا میں کئی منشیات کے اسمگلروں کے خلاف کارروائی کی اور کروڑوں روپے کی منشیات ضبط کیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.