ETV Bharat / bharat

Former MP Ilyas Azmi سابق رکن پارلیمان الیاس اعظمی کا دہلی میں انتقال - Former MP Ilyas Azmi

سابق ایم پی جناب الیاس اعظمی ایک کامیاب بھارتی سیاست دان تھے۔ انہوں نے بہوجن سماج پارٹی سے 2004 میں اترپردیش کے شاہ آباد اور 2009 میں لکھیم پور کھیری کی رکن پارلیمنٹ نمائندگی کی۔

Former MP Ilyas Azmi
سابق رکن پارلیمان الیاس اعظمی
author img

By

Published : Jun 4, 2023, 9:51 PM IST

ریاست اترپردیش کے خطہ اعظم گڑھ کے ایک گاؤں برولی سے تعلق رکھنے والے سابق رکن پارلیمان الیاس احمد اعظمی کا دہلی کے اپولو اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ انھیں مسلم امہ کی مظبوط اور بےباک آواز سمجھا جاتا تھا۔ ملت کے لئے درد مند دل رکھنے والے الیاس اعظمی امت کے لیے ہمہ وقت فکر مند رہتے تھے۔ ان کی نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر ان کے آبائی گاؤں برولی تحصیل پھولپور ضلع اعظم گڑھ میں ادا کی جائے گی۔

الیاس اعظمی 22 اگست 1934 کو اتر پردیش کے اعظم گڑھ ضلع کے برولی-پھول پور میں پیدا ہوئے۔ان کے والد کا نام محمد معروف ہے۔ ان کے چار بیٹے اور چار بیٹیاں ہیں۔وہ ایک کامیاب بھارتی سیاست دان تھے۔ وہ اتر پردیش سے ممبر پارلیمنٹ تھے۔ انہوں نے بہوجن سماج پارٹی سے 2004 میں شاہ آباد (لوک سبھا حلقہ) اور 2009 میں لکھیم پور کھیری (لوک سبھا حلقہ) کی نمائندگی کی۔ بعد میں انہوں نے عام آدمی پارٹی میں شمولیت اختیار کی لیکن 2016 میں انھوں نے عام آدمی پارٹی کو بھی چھوڑ دیا تھا۔

اس کے بعد انھوں نے 2020 میں ایک نئی سیاسی پارٹی 'راشٹریہ جسٹس پارٹی' بنائی، جس کا مقصد سماج کے ہر طبقے کو انصاف دلانا تھا۔ اوقت پارٹی کا قومی صدر سابق پارلیمان رکن الیاس اعظمی کو بنایا گیا اور قاضی زاہد کو قومی سیکریٹری مقرر کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

الیاس اعظمی اب تک ان اہم عہدوں پر فائز رہے:

1980-86: جنرل سکریٹری، مسلم مجلس، اتر پردیش

1986-87: نائب صدر، مسلم مجلس، اتر پردیش

1987-89: صدر، مسلم مجلس، اتر پردیش

1996: 11ویں لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.