ETV Bharat / bharat

کیرالہ کے تجربہ کار سیاستداں آر بالا کرشنا پلئی کا انتقال

بالا کرشنا پِلئی کیرالہ کی سیاست کی ایک ممتاز شخصیت ہیں جنہوں نے 1977 ء سے 2006 ء تک مسلسل کوٹاراکارا اسمبلی حلقہ سے کامیابی حاصل کی۔ وہ کیرالہ کانگریس پارٹی کے بانیوں میں سے تھے۔

کیرالہ کے تجربہ کار سیاستدان آر بالاکرشنا پلائی کا انتقال

author img

By

Published : May 3, 2021, 9:10 AM IST

کیرالہ کانگریس (بی) کے سربراہ اور ریاست کے قدآور سیاستداں آر بالا کرشنا پلئی پیر کی صبح کوٹاراکارا کے ایک نجی اسپتال میں انتقال کرگئے۔ وہ 86 برس کے تھے۔

آنجہانی پلئی کو 28 اپریل کو کوٹاراکارا کے ایک نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور وہ وینٹیلیٹر پر تھے۔ وہ کچھ عرصے سے سانس کے مسائل میں مبتلا تھے۔

بالا کرشنا پِلئی کیرالہ کی سیاست میں ایک ممتاز شخصیت رہے ہیں جنہوں نے 1977 ء سے 2006 ء تک مسلسل کوٹاراکارا اسمبلی حلقہ سے کامیابی حاصل کی۔ وہ کیرالہ کانگریس پارٹی کے بانیوں میں سے تھے اور اس کے پہلے جنرل سکریٹری ہیں۔ وزیر کی حیثیت سے ، پلئی نے مختلف محکموں جیسے ایکسائز ، ٹرانسپورٹ اور بجلی کے پورٹفولیوز سنبھالے۔

بالا کرشنا پلئی 8 مارچ 1935 کو کوٹاراکارا والاکوم میں رامن پلائی اور کارتیانیما کےگھر پیدا ہوئے تھے۔

ان کے بیٹے، کے بی گنیش کمار فلم اداکار سے سیاستدان بنے ہیں۔ گنیش، پٹھانا پورم حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں۔ وہ یہاں سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.