ETV Bharat / bharat

Coordinator of Bharat Joda Yatra غلام احمد میر جموں و کشمیر میں بھارت جوڑو یاترا کے کوآرڈینیٹر مقرر - جی اے میر کشمیر میں بھارت جوڑو یاترا کے کوآرڈینیٹر

کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا ماہ جنوری کے تیسرے ہفتے میں جموں و کشمیر میں داخل ہوگی اور اسے منظم طور پر منعقد کرنے کے لیے جموں و کشمیر کانگریس کمیٹی کے سابق صدر غلام احمد میر کو کوآرڈینیٹر نامزد کیا گیا ہے۔ Bharat Joda Yatra in Jammu and Kashmir

GA Mir Appointed Coordinator of Bharat Joda Yatra
جموں و کشمیر کانگریس کمیٹی کے سابق صدر غلام احمد میر
author img

By

Published : Dec 11, 2022, 7:35 PM IST

سرینگر: کانگریس رہنما راہل گاندھی کی قیادت میں جاری 'بھارت جوڑو یاترا' کو جموں کشمیر میں منظم طور پر منعقد کرنے کے لیے جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے سابق صدر غلام احمد میر کو کوآڈنیٹر نامزد کیا گیا ہے۔ غلام احمد میر کے علاوہ ورکنگ صدر رمن بھلا اور نائب صدر غلام نبی مونگا کو بھی اس یاترا کو کامیاب اور منظم طریقے سے منعقد کرنے کے لیے کوآڈنیٹر نامزد کیا گیا ہے۔ Jammu Kashmir Pradesh Congress Committee

کانگریس ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ 'جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر وقار رسول نے ان لیڈران کو یاترا کے انتظامات کرنے کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ راہل گاندھی جموں کشمیر میں 'بھارت جوڑو یاترا' کے دوران آٹھ دن قیام کریں گے۔ Bharat Joda Yatra

کانگرس لیڈر رجنی پاٹل کے مطابق راہل گاندھی جموں صوبے میں چار روز قیام کریں گے جبکہ وادی کشمیر میں چار روز ان کا قیام ہوگا۔ ان کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں ضلع کھٹوعہ سے 'بھارت جوڑو یاترا' جنوری کے آخری ہفتے سے منعقد کرنے کی توقع ہے۔ Former JKPCC president G A Mir

واضح رہے کہ کانگرس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھارت میں نفرت کی سیاست کے خلاف پیدل یاترا شروع کی ہے جو دو تین ماہ قبل کنیاکماری سے شروع کی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.