ETV Bharat / bharat

ہماچل کانگریس کے سابق وزیر جی ایس بالی کا انتقال ہوگیا - ہماچل پردیش

وہ قانون ساز اسمبلی میں آنے سے قبل فعال طور پر ایک کامیاب صنعتکار اور کاشتکار تھے۔ مسٹر بالی طویل عرصے سے بیمار تھے اور نئی دہلی ایمس میں زیر علاج تھے۔ جمعہ کی دیر شام ان کی طبیعت بہت زیادہ بگڑ گئی اور رات میں ان کا انتقال ہوگیا۔

ہماچل کانگریس کے سابق وزیر جی ایس بالی کا انتقال ہوگیا

author img

By

Published : Oct 30, 2021, 2:34 PM IST

ہماچل پردیش کے سینئر رہنماء اور سابق وزیر جی ایس بالی کا کل دیر شب دہلی میں واقع ایمس میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 67 برس تھی اور پسماندگان میں ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں۔

وہ قانون ساز اسمبلی میں آنے سے قبل فعال طور پر ایک کامیاب صنعتکار اور کاشتکار تھے۔ مسٹر بالی طویل عرصے سے بیمار تھے اور نئی دہلی ایمس میں زیر علاج تھے۔ جمعہ کی دیر شام ان کی طبیعت بہت زیادہ بگڑ گئی اور رات میں ان کا انتقال ہوگیا۔

مزید پڑھیں:۔ رامپور: محمد علی جوہر یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا انتقال

سابق وزیر کی موت کی باضابطہ اطلاع ان کے بیٹے آر ایس بالی نے دی ہے۔ فیس بک پیج پر یہ افسوسناک معلومات دیتے ہوئے آر ایس بالی نے تمام حامیوں سے صبر کرنے اور اپنے والد کے نظریات کو برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق جی ایس بالی کا جسدخاکی ایئر ایمبولینس کے ذریعے دہلی سے کانگڑا لایا جائے گا۔ ان کے بیٹے اور کانگریس کے قومی سکریٹری آر ایس بالی سمیت پورا خاندان بیماری کی وجہ سے ان کے ساتھ ہی تھا۔ اس وقت اس بڑے نقصان سے پورا خاندان صدمے میں ہے۔

مسٹر بالی (1998) میں ریاستی قانون ساز اسمبلی کے لیے منتخب ہوئے۔ (2003، 2007 اور 2012) دوبارہ منتخب ہوئے۔ وہ 2003 سے 2007 اور 2012 سے 2017 تک وزیر ٹرانسپورٹ رہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.