اترپردیش اسمبلی انتخابات 2022 سے قبل ضلع مرادآباد میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے پربدھ سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں مہمان خصوصی کے طور پرماضی قریب میں بی جے پی کی رکنیت اختیار کرنے والے کانگریسی رہنما جتن پرساد نے شرکت کی۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مرادآباد میں یونیورسٹی کی ضرورت ہے اور یہ مطالبہ جائز بھی ہے، حکومت اس پر غور کرے گی تاکہ نوجوانوں کو یہاں سے تعلیم کے میدان میں ایک پلیٹ فارم مل سکے اور ان کا مستقبل روشن ہو۔
مزید پڑھیں:۔ کانگریس کے سینئر رہنما جتن پرساد بی جے پی میں شامل
پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امرندر سنگھ کے متعلق سوال پر جتن پرساد نے کہا کہ اس معاملہ میں ہر شخص اپنے آپ کو بے عزت محسوس کرے گا، جہاں کانگریس نے اپنے ایسے مشیر رکھے ہیں جو جموں و کشمیر کو بھارت کا حصہ ہی نہیں مانتے۔ ہو سکتا ہے کہ کیپٹن امریندر سنگھ نے بے عزتی محسوس کی ہو۔