ETV Bharat / bharat

Kiran Kumar Reddy joins BJP کانگریس کے سینیئر رہنما کرن کمار ریڈی بی جے پی میں شامل

author img

By

Published : Apr 7, 2023, 4:39 PM IST

آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینیئر لیڈر کرن کمار ریڈی نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ 'میں جے پی نڈا، وزیر اعظم نریندر مودی اور امت شاہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میرا خاندان 1952 سے کانگریس سے منسلک تھا اور میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں کانگریس چھوڑ دوں گا لیکن کانگریس ہائی کمان کے غلط فیصلے سے پارٹی کو نقصان پہنچا۔'

کانگریس کے سینیئر رہنما کرن ریڈی بی جے پی میں شامل ہوئے

نئی دہلی: آندھرا پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینیئر لیڈر کرن کمار ریڈی جمعہ کو بی جے پی میں شامل ہوگئے۔ انہوں نے قومی جنرل سکریٹری ارون سنگھ اور مرکزی وزیر پرہلاد جوشی کی موجودگی میں پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ایک طرف بی جے پی کا شکریہ ادا کیان تو وہیں دوسری طرف انہوں نے کانگریس پر حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ 'میں جے پی نڈا، وزیر اعظم نریندر مودی اور امت شاہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میرا خاندان 1952 سے کانگریس سے منسلک ہے اور میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں کبھی کانگریس چھوڑ دوں گا۔ لیکن کانگریس ہائی کمان کے غلط فیصلے سے بہت کچھ متاثر ہوا۔ پارٹی کو نقصان پہنچا۔' ریڈی نے کہا کہ کانگریس ہائی کمان نے کبھی مقامی لیڈروں سے کوئی رائے نہیں لی، کبھی کسی کی بات نہیں سنی۔ یہ صرف ایک ریاست کا معاملہ نہیں ہے، بلکہ تمام ریاستوں کا معاملہ ہے۔ وہ تمام ریاستوں کی کمان کو کنٹرول کرنے کی بات کرتے ہیں لیکن کبھی ذمہ داری قبول نہیں کریں گے۔'

انہوں نے الزام لگایا کہ رابطے کی کمی کی وجہ سے ہائی کمان کو نہیں معلوم کہ کس کو کیا ذمہ داری دی جائے۔ کیا وہ ریاست کے لیے بہتر کام کر سکتا ہے؟ آپ کو اس وقت تک پتہ نہیں چلے گا جب تک آپ لوگوں سے بات نہیں کریں گے۔ سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی نے 1984 میں دو سیٹیں جیتی تھیں۔ آندھرا پردیش کانگریس کے ووٹ 30 فیصد سے کم ہو کر 19 فیصد پر آگئے۔ لیکن کانگریس میں کوئی بھی یہ نہیں سوچتا کہ اس نے کیا غلط کیا، کہاں غلط ہوا۔ ہمیشہ اس سب باتوں کو مسترد کر دیا۔ جب کہ بی جے پی کے کارکن زمین پر مسلسل محنت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 'مودی کا آئیڈیا نوجوانوں کو اپنی طرف راغب کرتا ہے۔ اس کا فائدہ غریب لوگوں تک پہنچ رہا ہے۔ بدعنوانی کم ہونی چاہیے، یہی بی جے پی کا ہدف ہے۔ اب میں بی جے پی میں شامل ہو گیا ہوں اور پارٹی کی بہتری کے لیے کام کرتا رہوں گا۔'

یہ بھی پڑھیں: Anil Antony Joins BJP ملک کیلئے ٹکٹ نہیں بلکہ قربانی ضروری، انیل انٹونی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.