مالیگاؤں: ریاست مہاراشٹر کا شہر مالیگاؤں ملک بھر میں اپنی دینی شناخت کے حوالے سے جانا جاتا ہے، لیکن گزشتہ کچھ عرصے سے شہر میں خودکشی اور قتل کے واقعات نیز لڑکوں لڑکیوں کے ناجائز تعلقات بڑھتے جارہے ہیں۔ نوجوان نسل نشہ سمیت مختلف سماجی برائیوں میں مبتلا ہورہی ہے، جس کے نتیجے میں جرائم کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ اس مقصد کے تحت گزشتہ روز حافظ خلیل احمد ملی ہال میں مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی کی صدارت میں دینی تنظیموں، اداروں اور کلبوں کے ذمہ داران کے علاوہ علماء کرام و ائمہ کی ایک ہنگامی میٹنگ منعقد کی گئی۔ جس میں خودکشی، قتل، نشہ اور دیگر برائیوں کو روکنے کے سلسلے میں غور و خوض کیا گیا اور باہمی مشورے سے آئندہ کے اقدامات طے کیے گئے۔ Formation of committee to eliminate social evils in Malegaon
مزید پڑھیں:۔ Zindagi Helpline زندگی ہیلپ لائن مایوسی میں امید کی کرن
اس دوران مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سکریٹری مولانا عمرین محفوظ رحمانی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ خودکشی کے بڑھتے واقعات کی روک تھام کیلئے مرکزی و شہری سطح پر ایک کمیٹی تشکیل دی جائے اور ایک ہیلپ لائن نمبر جاری کیا جائے، جو ناداروں اور مالدار مسلمان کے درمیان پُل کا کام کرے۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ آئندہ تین ہفتوں تک مسلسل ایسے ہی موضوعات پر جمعہ میں مساجد میں خطاب کیا جائے اور شہری سطح پر ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو برائیوں اور سماجی خرابیوں کے خلاف مسلسل جدوجہد کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خودکشی، قتل، نشہ اور دیگر برائیوں کے خاتمے کیلئے آئندہ دنوں مختلف قسم کے اقدامات کئے جائیں گے۔