ETV Bharat / bharat

غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 2.09 ارب ڈالر کی کمی

ملک کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 13 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں 2.09 ارب ڈالرسے گھٹ کر 619.36 ارب ڈالر رہ گئے۔

غیر ملکی زرمبادلہ
غیر ملکی زرمبادلہ
author img

By

Published : Aug 22, 2021, 2:22 PM IST

گزشتہ ہفتے میں یہ 8.89 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر اب تک کی ریکارڈ بلندی 621.46 ارب ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔ گزشتہ ہفتہ یہ 30 جولائی کو ختم ہونے والے ہفتے میں 9.42 ارب ڈالر بڑھ کر 620.57 ارب ڈالر ہو گیا تھا۔ یہ گزشتہ ہفتے 611.17 ارب ڈالررہا تھا۔

ریزرو بینک کی طرف سے جاری کردہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق غیر ملکی کرنسی کے ذخائر کا سب سے بڑا جزوغیر ملکی کرنسی کے اثاثے 13 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے میں 1.35 ارب ڈالر سے گھٹ کر 576.37 ارب ڈالر رہ گئے۔ اسی عرصے کے دوران سونے کے ذخائر 7.2 کروڑ ڈالر گھٹ کر 36.88 ارب ڈالر رہ گئے۔

مزیدپڑھیں:غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے لحاظ سے بھارت چوتھے مقام پر

اسی ہفتے میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ذخائر 1.4 ملین ڈالر کی کمی سے 5.11 ارب ڈالر رہ گئے۔ ڈرائنگ کے خصوصی حقوق 70 لاکھ ڈالر سے گھٹ کر 1.54 ارب ڈالر رہ گئے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.