بھارت کی معیشت کتنی گرچکی ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ملک کے غیر ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر مسلسل چوتھے ہفتے بڑھتے ہوئے 588 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے۔ اس سے قبل والے 23 اپریل کواختتام پذیر ہفتہ میں یہ 1.70 ارب ڈالر تھے جو اب بڑھ کر 588.11 بلین ڈالر پر آگئے ہیں۔
مرکزی بینک نے بتایا کہ 30 اپریل کواختتام پذیر ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر کا سب سے بڑے جزو غیر ملکی کرنسی کے اثاثے 4.41 ارب ڈالر بڑھ کر 546.06 ارب ڈالر پر پہنچ گئے۔ تاہم اس دوران سونے کے ذخائر 50.5 کروڑ ڈالر کم ہو کر 35.46 ارب ڈالر رہ گئے۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے پاس مختص فنڈ 20 لاکھ ڈالر بڑھ کر 4.99 ارب ڈالر اور خصوصی ڈرائنگ رائٹس 30 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 1.51 ارب ڈالر رہا۔