ETV Bharat / bharat

Flag Hoist in Chamrajpet Idgah Maidan: پہلی بار چامراج پیٹ کے عیدگاہ میدان میں پرچم لہرایا جائے گا

اس بار چامراج پیٹ کی تاریخ میں پہلی بار 15 اگست کو عیدگاہ میدان میں پرچم لہرایا جائے گا اور یوم آزادی کو بڑی خوشی کے ساتھ منایا جائے گا۔ Flag hoist in Chamrajpet Idgah Maidan

پہلی بار چامراج پیٹ کے عیدگاہ میدان میں پرچم لہرایا جائے گا

author img

By

Published : Aug 8, 2022, 10:53 PM IST

بنگلورو: کانگریس رکن اسمبلی ضمیر احمد نے یوم آزادی کے پیش نظر پرچم کشائی تقریب کی تیاری کے لیے آج چامراج پیٹ کے عیدگاہ میدان کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ "میڈیا براہ کرم ابہام پیدا نہ کرے۔ ہم اب سے ہر سال یوم آزادی، یوم جمہوریہ اور کنڑ راجیوتسو کے موقع پر چامراج پیٹ کے عیدگاہ میدان میں پرچم لہرائیں گے۔ کارپوریشن کے سابق رکن بی وی گنیش، کوکیلا چندر شیکھر، بی بی ایم پی رکن اور دیگر مندروں کے اراکین اور رہنما سے بات چیت کے بعد 15 اگست کو پرچم کشائی کے پروگرام کے لیے جگہ کا تعین کریں گے''۔ For the First time National flag will be hoisted in Chamrajpet Idgah Maidan

میڈیا نے ان سے سوال کیا کہ اس پر آپ کا کیا ردعمل ہے، بی بی ایم پی نے کہا تھا کہ چامراج پیٹ کا عیدگاہ میدان ہمارے دائرہ کار میں نہیں ہے اور یہ محکمہ محصولات سے تعلق رکھتا ہے، اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 1999 سے پہلے وقف بورڈ اور مزارئی دونوں ہی اس کا حصہ تھے جو محکمہ ریونیو کے ماتحت تھے۔ ایس ایم کرشنا نے اس وقت وقف بورڈ کو الگ کردیا تھا جب وہ وزیراعلی تھے۔ وقف بورڈ زمین کے معاملے کا خیال رکھتا ہے۔ فی الحال ہم یوم آزادی کو جوش و خروش کے ساتھ منانے کی تیاری کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ یوم آزادی پر تمام اضلاع میں پرچم کشائی کو یقینی بنانے کی ہدایت

عیدگاہ میدان میں یوم آزادی اور یوم جمہوریہ کی تقریبات کی اجازت ہے۔ لیکن گنیش تہوار کی اجازت نہیں ہے۔ عیدگا میدان میں جتنے بھی لوگ آئیں گے تمام لوگ ایک ساتھ یوم آزادی کی تقریب منائیں گے۔ لیکن کانگریس کے رکن اسمبلی ضمیر احمد خان نے کہا کہ گنیش تہوار کا کوئی جشن نہیں منایا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.