ETV Bharat / bharat

فٹبال کھلاڑی احمد حسین کا 89 برس کی عمر میں انتقال - اے آئی ایف ایف

ایک مضبوط ڈیفنڈر اور بین الاقوامی سطح پر ملک کی گیارہ مرتبہ نمائندگی کرنے والے فٹبال پلیئر احمد حسین کا انتقال ہو گیا۔

فٹبالر احمد حسین کا 89برس کی عمر میں انتقال
author img

By

Published : Apr 17, 2021, 12:17 PM IST

1956 کے میلبورن اولمپکس میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی ہندوستان ٹیم کے رکن فٹ بال اولمپیئن احمد حسین کا 89 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا۔

احمد حسین نے بلغاریہ کے خلاف اپنے کیرئیر کا آغاز 7 دسمبر 1956 کو کیا تھا اور انہوں نے 11مرتبہ ہندوستان کی نمائندگی کی ہے۔ وہ 1958 میں ٹوکیو میں ہونے والے ایشین گیمز میں چوتھا مقام حاصل کرنے والی بھارتی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔

آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کے صدر پرفل پٹیل نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ ’’یہ سن کر افسوس ہوا ہے کہ مسٹر احمد حسین نہیں رہے۔ میں اس غم میں برابر کا شریک ہوں۔‘‘

اے آئی ایف ایف کے جنرل سکریٹری، کوشل داس نے کہا کہ ’’مسٹر احمد حسین ایک بہت ہی باصلاحیت ڈیفنڈر تھے، جنہوں نے بین الاقوامی اور ملکی سطح پر شہرت کے ساتھ کھیلا۔ میں ان کے اہل خانہ کو تعذیت پیش کرتا ہوں۔‘‘

ڈومیسٹک مقابلوں میں حسین نے سنتوش ٹرافی میں حیدرآباد اور بنگال دونوں کی نمائندگی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.