ETV Bharat / bharat

فٹبال لیگ 2021 اور ڈورنڈ کپ کی تیاریاں زوروں پر

محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم کلکتہ فٹبال لیگ 2021 اور ڈورنڈ کپ میں اپنی موجودگی کا احساس دلانے کے لئے سخت ٹریننگ میں مصروف ہے۔

Football League 2021 and Durand Cup preparations in full swing
فٹبال لیگ 2021 اور ڈورنڈ کپ کی تیاریاں زوروں پر
author img

By

Published : Aug 28, 2021, 7:44 PM IST

مغربی بنگال میں تقریباً دو برس بعد کلکتہ فٹبال لیگ 2021 کے ذریعہ مغربی بنگال میں کھیل کود کی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہو گئی ہیں۔ ریاست کے مختلف اضلاع کے اسٹیڈیموں، گراؤنڈز اور اسپورٹز اکیڈمیوں میں کھیل کود کی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہو گئی ہیں، جس سے میدان میں چہل پہل واپس لوٹ آئی۔

Football League 2021 and Durand Cup preparations in full swing
فٹبال لیگ 2021 اور ڈورنڈ کپ کی تیاریاں زوروں پر

اسی درمیان محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم کلکتہ فٹبال لیگ 2021 اور ڈورنڈ کپ میں اپنی موجودگی کا احساس دلانے کے لیے سخت ٹریننگ میں مصروف ہے۔ بھارتی فٹبال کے قدیم ترین فٹبال کلبوں میں سے ایک محمڈن اسپورٹنگ کے کھلاڑی روسی کوچ آیندریو چینسکیوا کی نگرانی میں سخت ٹریننگ میں مصروف ہیں۔ سیاہ سفید جرسی والی محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم کے روسی کوچ آیندریو چینسکیوا کلکتہ فٹبال لیگ 2021 اور ڈورنڈ کپ میں اپنی ٹیم کی عمدہ کارکردگی کے لئے پرعزم ہیں۔ ان کی ٹیم کلکتہ فٹبال لیگ 2021 چیمپئن شپ کی دوڑ میں سب سے آگے ہے اور اسی عزم کو لیگ کے اختتام تک برقرار رکھنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کلکتہ فٹبال لیگ 2021: بھوانی پور ایف سی شکست سے بچنے میں کامیاب

گزشتہ روز بھارتی قومی فٹبال ٹیم کے ہاتھوں شکست کے باوجود محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیم میں کوئی کمی نہیں ہے اور کلکتہ فٹبال لیگ کے تمام میچوں میں جیت درج کرکے چیمپئن بن سکتی ہے۔ دوسری طرف بھارتی قومی فٹبال ٹیم کے چیف کوچ ایگور اسٹیموک نے کولکاتا میں نیپال کے خلاف ہونے والے بین الاقوامی نمائشی میچ کے لئے بھارتی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تربیت یافتہ بھارتی ٹیم اچھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی نمائشی میچ سے پہلے محمڈن اسپورٹنگ کے خلاف دوستانہ مقابلے میں بھارتی ٹیم کی کارکردگی توقع کے مطابق رہی ہے۔ نیپال کے خلاف ہونے والے بین الاقوامی نمائشی میچ میں شاندار کارکردگی کی امید ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.