نئے سال کے دن گریٹر نوئیڈا میں ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس سے پولس کے سیکورٹی سسٹم پر بھی سوال اٹھ رہے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ گریٹر نوئیڈا بیٹا-2 تھانہ علاقے میں پری چوک کے قریب ایک شاپنگ کمپلیکس کے قریب فوڈ سروس آپریٹر کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔Murder in Noida۔ متوفی کی شناخت ہاپوڑ کے رہنے والے کپل کے طور پر کی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق دوپہر 1.30 بجے کچھ لوگ کپل کی دکان پر آئے اور پراٹھے مانگنے لگے۔ کپل نے پراٹھا نہیں ہونے اور دکان بند ہونے کی بات کہی۔ اس پر لوگ وہاں سے چلے گئے۔ وہی لوگ پھر دوبارہ کپل کی دکان پر پہنچے اور اسے گولی مار دی۔Food Service Operator was Shot Dead in Noida
یہ بھی پڑھیں:
کپل کو ان کے دیگر ساتھی فوری طور پر یتھارتھ اسپتال لے کر بھاگے جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ متوفی کے بھائی کی شکایت پر بیٹا-2 پولس اسٹیشن میں کیس درج کرکے دو ملزمان کو گرفتار کر کے پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ دیگر ضروری قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔A food service operator was shot dead