ETV Bharat / bharat

Fodder Scam: لالو پرساد اور دیگر کی سزا بڑھانے والی عرضی پر جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں سماعت

عدالت نے دیو گھر ٹریژری سے جڑے آر سی 64 اے 96 معاملے میں سماعت کرتے ہوئے قصورواروں کی سزا کی مدت کی معلومات طلب کی ہے۔ عدالت نے آنجہانی ڈاکٹر آر کے رانا کی موت سے متعلق بھی معلومات طلب کی ہے۔ Jharkhand High Court on the petition of Lalu Prasad

author img

By

Published : Jul 27, 2022, 9:01 PM IST

لالو پرساد اور دیگر کی سزا بڑھانے والی عرضی پر جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں ہوئی سماعت

رانچی: چارہ گھوٹالہ معاملے میں سزا یافتہ راشٹریہ جنتادل ( آرجے ڈی ) سربراہ لالو پرساد یادو اور دیگر ملزمین کی سزا بڑھائے جانے کے مطالبے والی سی بی آئی کی عرضی پر بدھ کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی ۔ ہائی کورٹ کے جج جسٹس آر مکھو پادھیائے اور جسٹس امبوج ناتھ کی بینچ نے سی بی آئی کی جانب سے داخل عرضی پر سماعت کرتے ہوئے رانچی میں واقع برسامنڈا مرکزی جیل سے جواب طلب کیا ہے۔ Hearing in Jharkhand High Court on the petition of Lalu Prasad

عدالت نے دیو گھر ٹریژری سے جڑے آر سی 64 اے 96 معاملے میں سماعت کرتے ہوئے قصورواروں کی سزا کی مدت کی جانکاری مانگی ہے۔ عدالت نے آنجہانی ڈاکٹر آر کے رانا کی موت سے متعلق بھی جانکاری مانگی ہے۔ سی بی آئی کی جانب سے وکیل نونیت سہائے نے موقف رکھا، جبکہ چارہ گھوٹالے کے ملزم لالو پرساد یادو، ٹریژری افسر سبیر بھٹہ چاریہ اور سبکدوش آئی اے ایس بیک جولیس کی جانب سے وکیل دیورشی منڈل نے موقف رکھا۔ معاملے میں سماعت کی آئندہ تاریخ 2 ہفتہ بعد ہوگی ۔

مزید پڑھیں:۔ Fodder Scam Case: چارہ گھوٹالہ معاملے میں لالو یادو قصوروار، 24 ہوئے بری

غور طلب ہے کہ رانچی میں واقع سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے دیو گھر ٹریژری سے جڑے غیر قانونی نکاسی معاملے میں لالو پرساد سمیت دیگر کو قصور وار قرار دیا ہے ۔ سی بی آئی کورٹ نے اس معاملے میں ان قصور واروں کو 3 سال 6 ماہ کی سزا سنائی ہے ۔ سی بی آئی کورٹ کے ذریعہ مقرر کی گئی سزا کو بڑھانے کے مطالبے پر سی بی آئی نے ہائی کورٹ میں عرضی داخل کی ہے ۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.