ETV Bharat / bharat

Himachal Rainfall: موسلادھار بارش اور لینڈ سلائیڈ نے مچائی تباہی - مرکز کی طرف ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی

ہماچل پردیش (Himachal) کے ضلع کانگڑا کے دھرمشالہ کے لیے پیر کا دن ایک آفت بن کر آیا۔ دھرم شالہ کے متعدد علاقوں میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ سیلاب بادل پھٹنے اور تیز بارش کی وجہ سے آیا۔ متعدد مقامات سے تباہی کی ہولناک تصاویر سامنے آ رہی ہیں۔

flood-situation-in-dharamshala-due-to-heavy-rain
کانگڑا: موسلادھار بارش اور لینڈ سلائیڈ نے مچائی تباہی، وزیر داخلہ نے مدد کی یقین دہانی کرائی
author img

By

Published : Jul 12, 2021, 5:47 PM IST

موسلا دھار بارش کے باعث مختلف علاقے میں سیلاب جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ سیاحوں کے شہر دھرمشالہ کے بھاگسناگ میں پانی کے تیز بہاؤ میں گاڑیاں بہہ گئیں۔ نالے میں تیز بہاؤ کی وجہ سے ہوٹلوں اور مکانات کو کافی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ دھرمسالہ کے گاؤں چائٹرو میں پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے ایک مکان دریا میں ڈوب گیا۔

ویڈیو

وزیر داخلہ امت شاہ نے ٹوئٹ کیا اور لکھا کہ 'ہماچل پردیش میں تیز بارش (Heavy rainfall Himachal) کی وجہ سے ہونے والی قدرتی آفات کے بارے میں میں نے وزیر اعلی رام ٹھاکر سے بات کی ہے۔ امدادی کاموں کے لیے این ڈی آر ایف کی ٹیمیں جلد وہاں پہنچ رہی ہیں۔ وزارت داخلہ اس صورتحال پر مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔ ہماچل کو مرکز کی طرف ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی'۔

flood-situation-in-dharamshala-due-to-heavy-rain
کانگڑا: موسلادھار بارش اور لینڈ سلائیڈ نے مچائی تباہی، وزیر داخلہ نے مدد کی یقین دہانی کرائی

مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر نے ٹویٹ کیا اور لکھا کہ 'مرکزی اور ریاستی حکومتیں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ساتھ کام کر رہی ہیں۔ تمام سیاحوں اور عام لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ مکمل احتیاط برتیں، بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.