ETV Bharat / bharat

اگرتلا میں غریب بچوں کی بنیادی تعلیم کی ذمہ داری پانچ بھائی بہن نے اٹھائی

author img

By

Published : Jul 3, 2021, 2:36 PM IST

سڑک پر رہنے والے بچوں کے لئے بنیادی تعلیم کا انتظام کیا جاتا ہے تاکہ ان بچوں کو فارمل ایجوکیشن یعنی رسمی تعلیم کے لئے تیار کیا جاسکے۔

five siblings working for basic education of poor children in Agartala

اس بچے کو دیکھئے جو بورڈ پر کچھ لکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔ دو دن قبل تعلیم کیا ہوتی ہے اسے نہیں معلوم تھا۔ اسے پنسل پکڑنا بھی نہیں آتا تھا۔

تریپورا کے دارالحکومت اگرتلا میں گلی کے بہت سے بچے ہیں، جو کبھی اسکول نہیں گئے۔ یہ بچے، جن میں زیادہ تر بچے مزدوری کرتے ہیں، ان کو اپنی کمائی ہوئی رقم کو گننا بھی نہیں آتا تھا، لیکن اب ایسا نہیں ہے۔

اگرتلا میں غریب بچوں کی بنیادی تعلیم کی ذمہ داری پانچ بھائی بہن نے اٹھائی

اگرتلا میں ان گلی کے بچوں کو نئی راہ دکھانے کے لئے ایک کنبے کے پانچ بھائی بہن آگے آئے ہیں۔ پانچ بھائی۔بہن نے 16 جون سے تریپورا کے دارالحکومت میں سڑک پر رہنے والے بچوں کو بنیادی تعلیم دینے کی ذمہ داری لی ہے۔ انہوں نے شہر کے بٹالہ علاقے میں ایک فلائی اوور کے نیچے ان بچوں کو بنیادی تعلیم دینے کا کام شروع کیا ہے۔

سڑک پر رہنے والے بچوں کے لئے بنیادی تعلیم کا انتظام کیا جاتا ہے تاکہ ان بچوں کو فارمل ایجوکیشن یعنی رسمی تعلیم کے لئے تیار کیا جاسکے۔ حال ہی میں پوسٹ گریجویشن مکمل کرنے والے جینت مجومدار نے بتایا کہ انہیں سڑک پر رہنے والے بچوں کے والدین کی جانب سے مثبت جواب ملا ہے اور سبھی والدین اپنے بچوں کو بنیادی تعلیم کے لئے بھیجنے میں تعاون کر رہے ہیں۔

پانچ بھائی بہن سڑک پر رہنے والے بچوں کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں، تاکہ وہ آئندہ بہتر زندگی گزار سکیں۔ مقامی پولیس بھی ان پانچوں بھائی بہن کا تعان کر رہی ہے۔ بعض اوقات بچوں کے والدین ناراض ہوجاتے ہیں جب ان سے کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم کے لئے بھیجیں۔ پولیس پانچوں افراد کو کسی بھی قسم کی مشکلات میں مدد کررہی ہے۔

اگرتلا کے پانچوں نوجوان ڈائیورس بیک گراؤنڈ سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان میں سے کچھ نے پوسٹ گریجویشن مکمل کر لیا ہے تو کچھ ریسرچ کے کام میں لگے ہوئے ہیں لیکن ان کے یہ جذبے ثابت کرتے ہیں کہ وہ اپنی تعلیم کا صحیح سمت میں استعمال کر رہے ہیں اور اگرتالا کے گلی کے بچوں کے لئے بھی ایک نئی امید لے کر آئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.