ETV Bharat / bharat

Five New Judges in Supreme Court پانچ نئے جج سپریم کورٹ میں شامل، سی جے آئی چندر چوڑ نے دلایا حلف

سپریم کورٹ میں پانچ نئے ججوں کی تقرری کی گئی ہے۔ جسٹس پنکج میتھل، جسٹس سنجے کرول، جسٹس پی وی سنجے کمار، جسٹس احسن الدین امان اللہ اور جسٹس منوج مشرا نے سپریم کورٹ کے ججوں کی حیثیت سے حلف لیا۔ Appointment of new judges in Supreme Court

author img

By

Published : Feb 6, 2023, 12:16 PM IST

پانچ نئے جج سپریم کورٹ میں شامل، سی جے آئی چندر چوڑ نے دلایا حلف

نئی دہلی: چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے سپریم کورٹ کے پانچ ججوں کو عہدے کا حلف دلایا۔ جسٹس چندر چوڑ نے سپریم کورٹ کے آڈیٹوریم میں منعقدہ ایک تقریب میں تین چیف جسٹس اور ہائی کورٹس کے دو ججوں کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ راجستھان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس پنکج میتھل، پٹنہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس، جسٹس سنجے کرول، منی پور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پی وی سنجے کمار، پٹنہ ہائی کورٹ کے جسٹس احسن الدین امان اللہ اور الہ آباد ہائی کورٹ کے جسٹس منوج مشرا کو حلف دلایا گیا۔ ان پانچ ججوں کے عہدہ سنبھالنے کے ساتھ ہی عدالت عظمیٰ کے ججوں کی تعداد 32 ہو گئی ہے۔ اس عدالت کے ججوں کی منظور شدہ تعداد 34 ہے۔

سپریم کورٹ کالجیم نے 13 دسمبر 2022 کو جسٹس متل، جسٹس کرول، جسٹس کمار، جسٹس امان اللہ اور جسٹس مشرا کو سپریم کورٹ میں جج کے طور پر ترقی دینے کی سفارش کی تھی۔ صدر دروپدی مرمو کی منظوری کے بعد مرکزی حکومت کی قانون و انصاف کی وزارت نے ہفتہ کو پانچ ججوں کی تقرری کے بارے میں نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ دو دیگر ہائی کورٹس کے چیف جسٹسوں کو سپریم کورٹ کے جج کے طور پر ترقی دینے کے لیے سپریم کورٹ کالجیم کی سفارشات مرکزی حکومت کے سامنے زیر التوا ہیں۔ کالجیم نے 31 جنوری کو الہ آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس راجیش بندل اور گجرات ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اروند کمار کو سپریم کورٹ کے جج کے طور پر ترقی دینے کی بھی سفارش کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: Supreme Court Judge الہ آباد اور گجرات ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی سفارش

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.