ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے باندرہ-ورلی سمندری لنک روڈ پر ایک تیز رفتار کار حادثے کا شکار ہوگئی جس کے سبب کم از کم پانچ لوگوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ قبل ازیں اطلاعات کے مطابق اس واقعے میں 10 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔five killed in road accident at mumbai
مزید پڑھیں:۔ Kanpur Dehat Road Accident کانپور دیہات سڑک حادثے میں تین افراد کی موت
بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک ایمبولینس، ایک کار اور کچھ دیگر گاڑیاں سڑک کے کنارے کھڑی تھیں، جو پہلے حادثے کے شکار افراد کو ہسپتال لے جانے کی تیاری کر رہی تھیں۔ اسی دوران ایک بے قابو کار نے ایمبولینس اور مزید تین گاڑیوں کو ٹکر مار دی۔ یہ ٹکر اتنا شدید تھا کہ اس حادثہ میں پانچ افراد کی موت ہوگئی۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور راحت اور بچاؤ کام جاری ہے۔پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو اسپتال پہنچایا، متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔ باندرہ سے ورلی تک سڑک بند کردی گئی ہے۔