ETV Bharat / bharat

Road Accident In Bareilly: سڑک حادثہ میں پانچ افراد ہلاک - ہلاک ہونے والوں کا تعلق اتراکھنڈ سے تھا

ضلع بریلی میں ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا ہے جس میں کار میں سوار پانچ افراد موقع پر ہلاک ہوگئے ہیں۔ یہ تمام افراد ہردوئی کے بلگرام شریف میں درگاہ جا رہے تھے۔

سڑک حادثہ میں پانچ افراد ہلاک
سڑک حادثہ میں پانچ افراد ہلاک
author img

By

Published : Jun 21, 2022, 10:39 AM IST

Updated : Jun 21, 2022, 1:01 PM IST

بریلی: ریاست اترپردیش کے ضلع بریلی میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ مرنے والے پانچوں افراد اتراکھنڈ کے رام نگر کے رہنے والے تھے۔ اتراکھنڈ کے رام نگر کے تاجر ہردوئی کے بلگرام شریف میں درگاہ جا رہے تھے۔ دو گاڑیوں میں 10 افراد سوار تھے۔ یہ حادثہ کار کے ٹائر پنکچر ہونے سے پیش آیا۔ یہ حادثہ بریلی کے بائی پاس پر عزت نگر پولیس اسٹیشن اہلادپور چوکی کے قریب پیش آیا۔

سڑک حادثہ میں پانچ افراد ہلاک

عزت نگر تھانے کے علاقے لالپور چوکی اہلاد پور میں نیشنل ہائی وے پر ایک کار جس میں پانچ لوگ سفر کر رہے تھے۔ یہ لوگ اتراکھنڈ کے رام نگر سے ہردوئی جا رہے تھے۔ گاوں لال پور چوراہے پر ایک کار اچانک سامنے آگئی جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں ہلاک ہونے والے صغیر (35) ولد ابراہیم ساکن کھیتڑی رام نگر، مزمل (36) ولد تسبر ساکن بھوانی گنج رام نگر، محمد طاہر (40) ولد نملم ساکن رام نگر، عمران خان (38) ولد اخلاق خان ساکن بھوانی گنج رام نگر اور محمد فرید (35) ولد عبید الرحمن ساکن رام نگر کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔

مزید پڑھیں:۔ Road Accident in Telangana: سڑک حادثے میں دو نوجوان ہلاک

Last Updated : Jun 21, 2022, 1:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.