ETV Bharat / bharat

BSF Constable Firing on Colleague: بی ایس ایف میس امرتسر میں کانسٹیبل کی فائرنگ، پانچ ہلاک - بی ایس ایف میس میں ایک کانسٹیبل کی جانب سے فائرنگ

امرتسر کے خاصہ میں بی ایس ایف میس میں ایک کانسٹیبل کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ BSF Constable Firing on Colleague جس میں 5 جوان ہلاک ہوگئے جب کہ دیگر کئی جوانوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جنہیں گرو نانک دیو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

بی ایس ایف میس میں کانسٹیبل کی فائرنگ
بی ایس ایف میس میں کانسٹیبل کی فائرنگ
author img

By

Published : Mar 6, 2022, 1:58 PM IST

ریاست پنجاب کے شہر امرتسر کے خاصہ میں بی ایس ایف میس میں فائرنگ سے خوف و ہراس کا ماحول ہے۔ اس واقعہ میں 5 جوان ہلاک اور 6 زخمی ہوئے ہیں۔

تمام زخمیوں کو گرو نانک دیو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔ بی ایس ایف میس میں فائرنگ کرنے والے کانسٹیبل کی شناخت فی الحال نہیں ہوئی ہے اور نہ اس بات کی معلومات ملی کہ اس نے کیوں گولی چلائی۔

اس واقعہ کے بعد بی ایس ایف افسر نے کہا کہ یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے۔ اس واقعے میں 6 جوان زخمی ہوئے ہیں جب کہ 5 کی موت ہو گئی ہے۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکٹر خاصہ اٹاری روڈ پر ڈیوٹی پر موجود بی ایس ایف کے ایک کانسٹیبل نے اپنے ساتھی اہلکاروں پر گولی چلا دی جس میں پانچ ہلاک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق بی ایس ایف بٹالین 144، خاصہ اٹاری روڈ، بی ایس ایف امرتسر ہیڈ کوارٹر میں ڈیوٹی پر تعینات جوان نے ڈیوٹی کے دوران اپنی رائفل سے فائرنگ شروع کردی۔

بتایا گیا کہ کانسٹیبل اپنے کیمپ میں کافی دیر تک فائرنگ کرتا رہا اور اس کے بعد ملزم نے بی ایس ایف ہیڈکوارٹر کے اسپتال کے قریب خود کو گولی مار لی جس کے نتیجے میں وہ بھی شدید زخمی ہو گیا۔

تمام زخمی بی ایس ایف اہلکاروں کو علاج کے لیے اسپتال پہنچایا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.