ETV Bharat / bharat

مغربی بنگال اور آسام اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ جاری

مغربی بنگال اور آسام اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ صبح سات بجے سے شروع ہوئی اور شام 06.30 بجے تک پولنگ جاری رہے گی۔ غور طلب ہے کہ الیکشن کمیشن نے اس بار ووٹ ڈالنے کے وقت کی میعاد بڑھا دی ہے۔

first phase polling of west bengal and assam assembly election
مغربی بنگال اور آسام اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ آج
author img

By

Published : Mar 27, 2021, 6:53 AM IST

Updated : Mar 27, 2021, 9:28 AM IST

مغربی بنگال میں پانچ اضلاع کی 30 اسمبلی نشستوں کے لیے پولنگ جاری ہے جبکہ آسام کی 47 نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔

مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ شروع

مغربی بنگال کے پہلے مرحلے میں بانکر، پرولیا، جھارگرام، مغربی اور مشرقی ضلع کی 30 نشستوں پر پولنگ جاری ہے۔ ان 30 نشستوں میں پٹاشپور، بھگوانپور، کھیجوڑی، کانتھی جنوب، کانتھی شمال، اگرا، بنپور، رام نگر، بنپور، گوپی بلبھپور، نیا گرام، جھارگرام، کیشیری، گڑبیتا، سالبنیہ، کھڑگپور، میدینیپور، دانتن، بنداون، بلرامپور، جے پور، پرولیا، مانبازار، باگھ منڈی، رگھوناتھ پور، پارا، سالتورا، کاشی پور، رانی باندھ، چھاتنا اور رائے پور شامل ہے۔

جبکہ آسام میں 47 نشستوں کے لیے پہلے مرحلے کے تحت پولنگ جاری ہے۔

آسام اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی پولنگ شروع

مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس کی حکومت ہے۔ ترنمول کانگریس کی صدر ممتا بنرجی ریاست کی وزیر اعلی ہیں۔ ٹی ایم سی نے 2016 کے اسمبلی انتخابات میں سب سے زیادہ 211 نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے حکومت تشکیل دی تھی۔ اس وقت، کانگریس نے 44، بائیں بازو نے 26 اور بی جے پی نے صرف تین سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ جبکہ دیگر نے دس نشستیں حاصل کی تھیں۔ یہاں اکثریت کے لئے 148 نشستوں کی ضرورت ہے۔

Last Updated : Mar 27, 2021, 9:28 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.