ETV Bharat / bharat

Bihar Panchayat Election: پہلے مرحلے کی ووٹنگ جاری - مسلح پولیس فورس تعینات

پہلے مرحلے میں 15،328 امیدواروں نے مختلف عہدوں کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کیے ہیں جن میں سے 858 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔ 72 امیدواروں کے لیے کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی داخل نہیں کی۔ ریاستی الیکشن کمیشن نے ووٹنگ کے لیے 2119 پولنگ اسٹیشن قائم کیے ہیں۔ ریاستی الیکشن کمیشن نے ووٹنگ سے متعلقہ مسائل اور معلومات کے لیے ایک ہیلپ لائن نمبر جاری کیا ہے۔

بہار میں پنچایت انتخابات
بہار میں پنچایت انتخابات
author img

By

Published : Sep 24, 2021, 9:28 AM IST

Updated : Sep 24, 2021, 9:40 AM IST

بہار میں پنچایت انتخابات کے لیے پہلے مرحلے کی ووٹنگ آج ہو رہی ہے۔ ریاستی الیکشن کمیشن اور پولیس ہیڈ کوارٹر کی جانب سے پرامن ووٹنگ کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں 10 اضلاع کے 12 بلاکس میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔

پہلے مرحلے میں 15،328 امیدواروں نے مختلف عہدوں کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کیے ہیں جن میں سے 858 امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔ 72 امیدواروں کے لیے کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی داخل نہیں کی۔ ریاستی الیکشن کمیشن نے ووٹنگ کے لیے 2119 پولنگ اسٹیشن قائم کیے ہیں۔ ریاستی الیکشن کمیشن نے ووٹنگ سے متعلقہ مسائل اور معلومات کے لیے ایک ہیلپ لائن نمبر جاری کیا ہے۔

پنچایت انتخابات کے پہلے مرحلے میں ضلع روہتاس کے داوتھ اور سنجھولی بلاک، ضلع کیمور کے کدرا بلاک، گیا ضلع کے بیلا گنج و کھجسرائے بلاک، ضلع نوادہ کے گووند پور بلاک، اورنگ آباد ضلع کے اورنگ آباد بلاک ، ضلع جہان آباد کے کاکو بلاک، ضلع اروال کے سون بھدر، بنشی، سوریا پور بلاک، منگیر ضلع کے تارا پور بلاک، ضلع جموئی کے سکندرا بلاک اور ضلع بنکا کے دھورائیہ بلاک میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔

پہلے مرحلے کے انتخابات کے لیے 15328 امیدوار میدان میں ہیں۔ مکھیا، وارڈ ممبر، پنچایت سمیتی، ضلع پریشد ممبر، سرپنچ اور پنچ کے چھ عہدوں کے انتخاب کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ ضلع روہتاس کے داوتھ اور سنجھولی بلاکس میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ سنجھولی بلاک میں 84 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ اس بلاک میں پنچایت سمیتی ممبر کی آٹھ، مکھیا کی چھ ، وارڈ ممبر کی 83 ، پنچ کی 83 اور ضلع پریشد کی ایک سیٹ ہے۔

مزید پڑھیں:۔ گیا: پنچایت انتخابات میں اقلیتی طبقہ حاشیے پر کیوں ہیں؟

وہیں داوتھ بلاک میں 129 پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں۔ پنچایت سمیتی ممبر کی 12 سیٹیں، مکھیا کی نو سیٹیں، وارڈ ممبر کی 129 سیٹیں، پنچ کی 129 سیٹیں، ضلع پریشد کی ایک سیٹ ہے۔

پولنگ ہیڈ کوارٹر پہلے مرحلے کی پولنگ کے پیش نظر الرٹ موڈ میں ہے۔ ضلعی فورس کے علاوہ حساس بوتھ پر ہوم گارڈز اور مسلح پولیس فورس تعینات کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پنچایت انتخابات کے پیش نظر ہر مرحلے میں ایل لاکھ پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ ووٹوں کی گنتی پہلے مرحلے کی پولنگ ختم ہونے کے ایک دن بعد کی جائے گی۔

Last Updated : Sep 24, 2021, 9:40 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.