مغربی بنگال اسمبلی میں بجٹ سیشن West Bengal Assembly Session کا پہلا دن تھا. پہلے دن گورنر جگدیپ دھنکر نے تمام ارکان اسمبلی کا استقبال کیا اور سیشن کو کامیابی کے ساتھ چلانے کا مشورہ دیا. On the first day, Governor Jagdeep Dhankar received all the members of the Assembly
اسمبلی سیشن کے پہلے دن گورنر جگدیپ دھنکر نے اسمبلی کو خطاب کرنے کے بجائے اپنی تقریر کو ٹیبل کیا اور تمام ارکان سے اس پر عمل درآمد کرنے کا مطالبہ کیا.
مغربی بنگال اسمبلی سیشن کا پہلا دن ہنگامے کی نذر لیکن بجٹ سیشن کے پہلے دن ہی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور مین اپوزیشن جماعت بی جے پی کے ارکان اسمبلی کے درمیان زبردست ہنگامہ کی نذر ہو گیا.حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور مین اپوزیشن جماعت بی جے پی کے ارکان کے درمیان جم کر ہنگامہ آرائی ہوئی. بی جے پی کے ارکان اسمبلی اسپیکر بمان بنرجی Chairperson of BJP Assembly Speaker Biman Banerjee کی کرسی کے قریب پہنچ گئے. اس درمیان گورنر جگدیپ دھنکر بھی وہاں موجود تھے لیکن ان کی بات سننے والا کوئی نہیں تھا.گورنر مغربی بنگال جگدیپ دھنکر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ اسمبلی میں دونوں جانب سے جس طرح سے ہنگامہ کیا گیا اسے کسی بھی قیمت پر قبول نہیں کیا جا سکتا ہے. لوگوں کو یہ سمجھنا چاہیے کہ وہ اسمبلی میں ہیں سڑک پر نہیں.انہوں نے کہا کہ تمام ارکان اسمبلی نے ضابطۂ اخلاق پر توجہ نہیں دی جس پر افسوس ہے. امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں ایسا کچھ نہیں ہوگا.
یہ بھی پڑھیں:
واضح رہے کہ گزشتہ اسمبلی سیشن میں مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے ریاستی حکومت پر انہیں خطبہ کرنے کا موقع نہیں دینے کا الزام لگایا تھا. اس مرتبہ اسمبلی سیشن سے پہلے گورنر اور اسمبلی کے اسپیکر کی ملاقات ہوئی تھی جس میں اسمبلی سیشن اور گورنر کے خطبے کو راست نشر کرنے کی بات ہوئی تھی.