بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں چار روزہ عالمی تبلیغی اجتماع درس قران کے ساتھ شروع ہوگیا ہے۔ 73ویں عالمی اجتماع کا انعقاد بھوپال کے اینٹ کھیڑی میں منعقد کیا گیا ہے۔ اجتماع گاہ میں جماعتوں کے قیام اور علمائے کے بیان کے لئے 30 لاکھ اسکوائر فٹ میں انتطام کیاگیا ہے۔ اجتماع گاہ میں کھانے کا انتظام کیاگیا ہے۔ ایک وقت میں اجتماع گاہ میں دو لاکھ لوگوں کے کھانے کا انتظام کیاگیا ہے۔ پارکنگ کے لئے 300 ایکڑ زمین پر انتظام کیا گیا ہے۔ پانی کے لئے ساڑھے پانچ سو ٹنکیاں اور باون ٹیوبول کا انتظام کیاگیا ہے۔ ایک ہزار پولیس جوانوں کے ساتھ چھبیس سو والنٹیر اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ عالمی اجتماع میں پہلی بار بیرون ملک کی جماعتوں کی شرکت نہیں ہو رہی ہے۔ یہی نہیں اجتماع میں پالتھین پر پابندی کے ساتھ گوشت کے استعمال پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ First day of 73rd Alami Tablighi Ijtema in Bhopal
مزید پڑھیں:۔ Bhopal Tablighi Ijtema بھوپال میں عالمی تبلیغی اجتماع کی تیاریاں مکمل
بھوپال میں ریلوے اسٹیشن، بس اسٹینڈ اور شہر کے چوراہوں پر جماعتوں کی رہنمائی کے لئے اور ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے دو ہزار رضاکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ کورونا وبا کے سبب دو سال بعد ہونے والے اس اجتماع کو لے کر اہل بھوپال میں خاص جوش دیکھا جا رہا ہے۔ متعدد جگہوں پر اجتماع میں شرکت کرنے والوں کے لئے مفت کھانے، پینے اور قیام کے علاوہ اجتماع گاہ تک پہنچنے کے لئے گاڑیوں کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔ بھوپال میں اب تک 1082 جماعتوں کا بھوپال ریلوے اسٹیشن پر رجسٹریشن ہوچکا ہے۔ وہیں ابھی بھی جماعتوں کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ امید ہے کہ ان چار دنوں میں آٹھ لاکھ کے قریب فرزندان توحید کی اجتماع میں پہنچنے کی امید ہے۔ اس اجتماع میں شرکت کرنے والی جماعتیوں نے دو سال بعد اجتماع میں شرکت کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔