ETV Bharat / bharat

First Asher of Ramadan: رمضان کا پہلا عشرہ رحمت کا ہے: مولانا سید راشدعلی

author img

By

Published : Apr 7, 2022, 9:20 PM IST

ممتاز دینی ادارہ دارالعلوم دیوبند کے مبلغ مولانا سید راشد علی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات میں، حقوق العباد، تہجد اور رمضان المبار کے پہلے عشرے کی فضیلت پر روشنی ڈالی۔ First Asher of Ramadan

دارالعلوم دیوبند کے مبلغ مولانا سید راشد علی نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ رمضان کا پہلا عشرہ رحمت کا عشرہ ہے اور اس میں ہر لمحہ اللہ کی رحمت برستی ہے۔ پہلے عشرے میں ہمہ وقت اللہ سے عافیت کی دعا مانگتے رہنا چاہیے۔ اللہ سے رحم کا طلبگار ہونا چاہئے، کیونکہ اس عشرہ میں اللہ کی رحمت بندوں کو تلاش کرتی ہے۔ اس لیے بندوں کو اللہ سے رحم بھی مانگناچاہیے۔' Frist Ashra of Ramadan, Days of Mercy

انہوں نے بتایاکہ دوسرا عشرہ مغفرت کا ہوتاہے، دوسرے عشرے میں مغفرت مانگنی چاہیے، بندہ کو یہ اچھی طرح سمجھنا چاہیے کہ اللہ کی مغفرت میرے لیے بہت ضروری ہے۔ بغیر مغفرت کے میرا کام نہیں چلے گا، جبکہ تیسرا عشرہ جہنم سے نجات یا آگ سے چھٹکارے کا ہوتاہے۔'

ویڈیو

مولانا سید راشد نے کہاکہ' رمضان المبارک میں دیگر عبادات کے ساتھ ساتھ تہجد کا ضرور اہتمام کرنا چاہیے، کیونکہ یہ قبولیت کا وقت ہوتاہے، اس لیے ہمیں ایسے وقت میں اللہ کے سامنے سجدہ کرکے اللہ کی رحمت مانگنی چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ' جس قدر اللہ کی نعمتیں اور رحمتیں ہمیں ملتی ہے اس کے بارے میں انسان سوچ بھی نہیں سکتاہے۔ انہوں نے کہاکہ جب آپ ہمت کرتے ہیں تو اللہ کی مدد بھی ضرور ہوتی ہے، اس لیے صبح جلدی اٹھ کر تہجد کا اہتمام ضرور کریں۔'

اس موقع پر انہوں نے حقوق العباد کی اہمت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ' حق تلفی کرنے والوں کو اللہ پاک بھی معاف نہیں کرتے۔ انہوں نے کہاکہ اپنے خاندان کے ساتھ ساتھ اللہ کے مخلوق کے بھی حقوق ہیں ان کاحق ادا کرنا بہت ضروری ہے۔ حقوق ادا کرنے والاہی بہترین انسان ہے۔ حقوق العباد ادا کرنا بہت زیادہ ضروری ہے۔'

ویڈیو

مولانا نے کہاکہ' پیارے نبی صلی اللہ نے کہاکہ' میری امت کا سب سے بڑا مفلس وہ ہے، جو بندوں کے حقوق ادا نہیں کرتاہے۔ نیکیاں لیکر مرنے والے بھی خالی ہاتھ ہوجاتاہے اگر وہ انسانوں کے حقوق ادا نہیں کرتاہے، ہم اپنے حقوق کا فکر ہے لیکن دوسرے کے حقوق کا فکر نہیں کرتے، او کما قال علیہ السلام۔'

نعت رسول

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.