ETV Bharat / bharat

Special Dua for Owaisi: حیدرآباد میں اویسی کے لیے خصوصی دعاوں کا اہتمام - ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر اسدالدین اویسی پر حملہ کے بعد حیدرآباد میں رضاکارانہ طور پر لوگوں نے دکانیں بند کیں اور قلعہ گولکنڈہ میں مسجد کہارو میں اسدالدین اویسی کے لئے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا اور بچوں کے لیے کھانے کا اہتمام کیا گیا۔ Special Dua held for Owaisi in Hyderabad

حیدرآباد میں اویسی کے لئے خصوصی دعاوں کا اہتمام کیا گیا

author img

By

Published : Feb 4, 2022, 11:20 AM IST

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر اسدالدین اویسی پر حملہ کے بعد حیدرآباد میں رضاکارانہ طور پر لوگوں نے دکانیں بند کیں۔ قلعہ گولکنڈہ میں مسجد کہارو میں اسدالدین اویسی کے لئے خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا اور بچوں کے لیے کھانے کا اہتمام کیا گیا۔ Special Dua held for Owaisi in Hyderabad

مسجد کہارو کے امام امجد خان قادری نے اسدالدین اویسی کی عمر درازی کے لئے دعا کی۔ اس موقع پر نمائندہ کارپوریٹر بدرالدین، سابق کارپوریٹر عزیز خان پٹھان، زبیر بن عود، محمد باکیاں، محمود چاوش، بابر علی خان، سید عثمان اور دیگر افراد موجود تھے۔

واضح رہے کہ واضح رہے کہ اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی کے قافلے پر اترپردیش کے ضلع غازی آباد میں حملہ کیا گیا۔ اویسی نے ٹویٹ کرتے ہوئے اس کی اطلاع دی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ چھجرسی ٹول گیٹ پر میری گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ Firing on Asaduddin Owaisi in UP

ایم آئی ایم سربراہ کے مطابق ان کی گاڑی پر 4 راؤنڈ فائر کی گئی۔ فائرنگ کے وقت موقع پر 3-4 لوگ تھے اور فائرنگ کرنے کے بعد سب بھاگ گئے۔ ملزمین ہتھیار وہیں چھوڑ گئے۔

حیدرآباد میں اویسی کے لئے خصوصی دعاوں کا اہتمام کیا گیا

مزید پڑھیں:۔ Firing on Asaduddin Owaisi in UP: غازی آباد میں اویسی پر حملہ، دو ملزمین گرفتار

اویسی نے لکھا کہ فائرنگ کی وجہ سے 'میری گاڑی پنکچر ہو گئی، لیکن میں دوسری گاڑی میں بیٹھ کر چلا گیا۔ ہم سب محفوظ ہیں۔ الحمدللہ۔'

اس واقعہ کے حوالے اسد الدین اویسی نے کہا کہ 'میرٹھ اور کٹھور میں پد یاترا تھی۔ کٹھور میں ایک گھنٹہ پیدل دورہ ہوا اور وہاں سے پلکھوا چھچھارسی ٹول گیٹ کے پاس ایک اچانک زور دار آواز آئی جہاں مجھ پر دو لوگ حملہ کرنے کی کوشش کی۔'

انہوں کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ الیکشن کمیشن اس کا نوٹس لے گا، کیوں کہ الیکشن کمیشن کے دوران کسی ایک پارٹی کے صدر اور ایک سٹنگ ایم پی کی گاڑی پر حملہ ہونا قابل مذمت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.