ETV Bharat / bharat

Firing on Ram Sena Leader سری رام سینا کے ضلع صدر پر فائرنگ، اسپتال میں داخل - ضلعی صدر روی کمار کوکیتکر

سری رام سینا کے ضلع صدر روی کمار کوکیٹکر اور ان کے ڈرائیور کو نامعلوم افراد نے گولی مار دی۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کے لیے اسپتال پہنچ گئی۔ Miscreants fire at belgaum sri ram sena district president

سری رام سینا کے ضلعی صدر پر فائرنگ
سری رام سینا کے ضلعی صدر پر فائرنگ
author img

By

Published : Jan 8, 2023, 7:43 AM IST

بیلگام: کرناٹک کے بیلگام ضلع میں نامعلوم افراد نے سری رام سینا کے صدر روی کمار کوکیٹکر اور ان کے ڈرائیور کو گولی مار دی۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ دوسری جانب معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقعے پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی۔ پولیس فی الحال معاملے کی جانچ میں مصروف ہے جس میں یہ معلوم کیا جا رہا ہے کہ ضلع صدر کی کسی سے کوئی دشمنی تو نہیں ہے؟ اس کے ساتھ ساتھ آس پاس کے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی جانچ کی جارہی ہے۔ شکایت کی بنیاد پر پولیس نے فی الحال نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

  • Karnataka | Ravikumar Kokitkar, Belagavi President of Sri Ram Sene, and driver shot at by miscreants. The injured have been admitted to hospital. Police reached hospital to enquire about the incident (07.01) pic.twitter.com/6py45rYEQ8

    — ANI (@ANI) January 8, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

شری رام سینا کے ضلع صدر روی کوکیٹکر پر ہفتہ کو بیلگام کے ہندلگا گاؤں کے قریب جان لیوا حملہ ہوا۔ گاڑی میں سوار کوکیٹکر پر فائرنگ کی گئی۔ حملہ آور موٹر سائیکل پر آئے تھے۔ گولی کوکیٹکر کے گالوں کو چھو کر نکل گئی۔ اسی دوران روی کوکیٹکر کے ڈرائیور کے ہاتھ میں گولی لگی۔ زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ڈرائیور اب خطرے سے باہر ہے۔ Firing on District President of Sri Ram Sena

مزید پڑھیں:۔ Rajouri Firing Incident راجوری میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک، چھ زخمی

اس معاملے میں پرمود متھالک نے کہا کہ بیلگام ضلع کے شری رام سینا کے صدر روی کمار کوکیٹکر پر فائرنگ کی گئی ہے، لیکن وہ بال بال بچ گئے۔ گولی ان کے گالوں کو چھو کر نکل گئی اور ڈرائیور کے ہاتھ میں لگ گئی۔ میں اس واقعہ کی مذمت کرتا ہوں۔ ساتھ ہی میں ان لوگوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ شری رام سینا ہندوؤں اور ہندو مذہب کے تحفظ کے لیے قائم کی گئی ہے، ہم آپ کی گولیوں، بموں، چاقوؤں اور تلواروں سے نہیں ڈرتے۔ یہ واقعہ ہندلگا جیل کے بالکل قریب پیش آیا ہے۔ ایسے میں وہاں سی سی ٹی وی کیمرے ضرور لگائے گئے ہوں گے۔ میری پولیس سے گزارش ہے کہ ان کیمروں کی مدد سے موٹر سائیکل پر آنے والے دونوں حملہ آوروں کی شناخت کرکے انہیں فوری گرفتار کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.