ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ میں بہوجن سماج پارٹی کے امیدوار نوید ایاز پر نامعلوم بدمعاشوں نے فائرنگ کی۔ بی ایس پی امیدوار نے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔ اس کے بعد بدمعاش فرار ہوگئے۔ معاملہ امروہہ نگر کوتوالی بجنور روڈ کا ہے۔ Firing on BSP Candidate
مزید پڑھیں:۔ Firing on Asaduddin Owaisi in UP: غازی آباد میں اویسی پر حملہ، دو ملزمین گرفتار؎
گزشتہ دیر رات بی ایس پی امیدوار نوید ایاز اپنے دفتر سے کار میں واپس آرہے تھے کہ کچھ نامعلوم بدمعاشوں نے فائرنگ کردی۔ نوید ایاز نے کسی طرح جان بچائی۔ اس کے بعد حملہ آور تیزی سے فرار ہو گئے۔ ان کی گاڑی پر گولیوں کے نشانات ہیں۔ موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔ اطلاع پر پولیس بھی پہنچ گئی۔ پولیس نے بی ایس پی امیدوار کی شکایت پر تحقیقات شروع کر دی ہے۔