ETV Bharat / bharat

Firing inside Lucknow Court لکھنؤ کی عدالت میں گینگیسٹر سنجیو جیوا کا گولی مار کر قتل

author img

By

Published : Jun 7, 2023, 6:30 PM IST

مختار انصاری کے قریبی ساتھی گینگسٹر سنجیو جیوا کو لکھنؤ کی عدالت میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ حملہ آور مبینہ طور پر وکیل کا لباس پہنے ہوئے تھے۔

firing inside lucknow court, mukhtar ansari aide sanjeev jeeva killed
لکھنؤ کی عدالت میں گینگیسٹر سنجیو جیوا کا گولی مار کر قتل

لکھنئو: اتر پردیش کے لکھنؤ میں گینگسٹر سنجیو جیوا کو عدالت کے احاطے میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ہے۔ حملہ آور مبینہ طور پر وکیل کا لباس پہن کر عدالت میں آئے تھے۔ گینگسٹر سنجیو جیوا، کرشنا نند رائے قتل کیس کا ملزم تھا۔ اسے مغربی اتر پردیش کا خوفناک گینگیسٹر سمجھا جاتا تھا۔ گزشتہ سال شاملی میں بھی اس کے خلاف مقدمات درج کیے گئے تھے۔ سنجیو جیوا پر اے کے 47 فروخت کرنے کا بھی الزام تھا۔ سنجیو کو جرائم کی دنیا میں ڈاکٹر کے نام سے جانا جاتا تھا۔ وہ اصل میں مظفر نگر کا رہنے والا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ عدالت کے احاطے میں یہ قتل عتیق احمد کو اترپردیش پولیس کی حراست میں گولی مار کر ہلاک کیے جانے کے دو ماہ بعد پیش آیا۔ قتل کے بعد ایک بار پھر پولیس کی سیکیورٹی پر سوال اٹھ رہے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق حملہ آور وکیل کے بھیس میں پہنچے تھے۔ واقعے کی ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں دیکھا گیا ہے کہ قاتلوں نے واردات کو کیسے انجام دیا۔

ڈی سی پی راہل راج کے مطابق سنجیو جیوا کو بدھ کی سہ پہر 3:50 بجے عدالت میں پیش ہونے کے لیے لایا گیا تھا۔ اسی دوران عدالت کے احاطے میں وکیل کے بھیس میں آئے ایک شوٹر نے سنجیو جیوا پر اچانک فائرنگ شروع کر دی۔ جس میں سنجیو جیوا کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جب کہ سنجیو جیوا کے ساتھ موجود دو پولیس اہلکاروں کو بھی گولی لگی، اس کے علاوہ ڈیڑھ سالہ بچی کو بھی پیٹھ پر گولی لگی ہے جو ٹراما سینٹر میں زیر علاج ہے۔ ڈی سی پی کے مطابق حملہ آور کی شناخت جونپور کے رہنے والے وجے یادو کے طور پر ہوئی ہے، اس سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

زخمی کانسٹیبل کملیش، جو سنجیو جیوا کی سیکیورٹی کے لیے عدالت میں تھا، نے بتایا کہ عام طور پر سنجیو جیوا عدالت میں آتے وقت بلٹ پروف جیکٹ پہنا کرتے تھے، لیکن آج جب اسے عدالت میں لایا جا رہا تھا، تو جیوا نے گرمی کی وجہ سے بلٹ پروف جیکٹ پہننے سے انکار کر دیا۔ واضح رہے کہ سنجیو مہیشوری عرف جیوا مختار انصاری کے شارپ شوٹر منا بجرنگی کا قریبی بتایا جاتا ہے۔ سنجیو جیوا پر سال 1997 میں بی جے پی ایم ایل اے برہمدت دویدی اور 2005 میں بی جے پی ایم ایل اے کرشنانند رائے کے قتل کا ملزم ہے۔ سنجیو کی بیوی پائل نے بھی 2017 میں مظفر نگر سے آر ایل ڈی کے ٹکٹ پر اسمبلی الیکشن لڑ چکی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.