پوربندر: ریاست گجرات کے پوربندر میں انڈین ریزرو بٹالین کے فوجیوں کے درمیان جھڑپ کی خبر ہے۔ پولیس سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق جھڑپ کے بعد جوانوں کے درمیان فائرنگ ہوئی، جس میں دو جوان ہلاک ہو گئے، جب کہ دو شدید زخمی ہو گئے۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ تصادم کی وجہ کیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے لیا ہے۔ ساتھ ہی زخمی کو علاج کے لیے قریبی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ Firing After Clash Between Soldiers In Gujarat
پولس اس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ جن جوانوں کے درمیان یہ تصادم ہوا اور اس کے بعد فائرنگ ہوئی، وہ الیکشن ڈیوٹی کے لیے آئے تھے۔ جوان نے اے کے 56 سے اپنے ساتھیوں پر گولی چلائی۔ تاہم فائرنگ کے وقت کوئی بھی جوان ڈیوٹی پر نہیں تھا۔ فی الحال پولس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ سینیئر پولیس افسران اس معاملے کے حوالے سے جاں بحق فوجی کے ساتھیوں سمیت دیگر سے بھی پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔