ETV Bharat / bharat

Fire in zaina kadal: سری نگر کے زینہ کدل میں بھیانک آتشزدگی، آٹھ دکانیں خاکستر

author img

By

Published : Mar 30, 2022, 1:53 PM IST

سری نگر کے معروف تجارتی مرکز گارڈ یار زینہ کدل میں آگ لگنے سے آٹھ دکانیں جل کر خاکستر ہوگئی ہیں جس کے سبب لاکھوں روپیہ کا نقصان ہوا ہے، تاحال آگ لگنے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔ Fire in zaina kadal

سری نگر کے زینہ کدل میں بھیانک آتشزدگی
سری نگر کے زینہ کدل میں بھیانک آتشزدگی

سری نگر کے معروف تجارتی مرکز گارڈ یار زینہ کدل میں زبردست آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے سبب تقریبا آٹھ دکانیں خاکستر ہوگئی ہیں۔ آگ کی اس واردات کے دوران لاکھوں روپیہ مالیت کی اشیاء راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر فائر اینڈ ایمرجنسی سروس بشیر احمد نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی رات کو گارڈ یار زینہ کدل میں آگ نمودار ہوئی جس نے آناً فاناً اپنے متصل سات دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ Fire in zaina kadal

انہوں نے بتایا کہ فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکار فوری طور پر جائے موقع پر پہنچے اور سات فائر ٹینڈروں کی مدد سے آگ پر بالآخر قابو پایا گیا۔ دریں اثنا مقامی ذرائع نے بتایا کہ آگ کی اس واردات کے دوران لاکھوں روپیہ مالیت کی اشیاء تباہ ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ درمیانی شب جیسے ہی آگ نمودار ہوئی ویسے ہی فائر اینڈ ایمرجنسی کے اہلکار فوری طور پر جائے موقع پر پہنچے اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی۔ مقامی لوگوں نے فائر اینڈ ایمرجنسی کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر وہ وقت پر نہیں پہنچتے تو بہت بڑا سانحہ پیش آتا۔ پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

مزید پڑھیں: لارنو میں اتشزدگی، رہائشی مکان تباہ

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.