کانپور: اترپردیش کے ضلع کانپور دیاہت کی میتھا تحصیل میں پیر کو غیر قانونی قبضہ ہٹانے گئی انتظامیہ کے ٹیم کی مخالفت کے دوران ایک جھونپڑی میں آگ لگ گئی۔ اس کی زد میں آکر ماں۔بیٹی کی جھلس کر موت ہوگئی۔ واقعہ سے ناراض مقامی افراد نے ایس ڈی ایم کے ساتھ انتظامیہ کے افسران اور پولیس کی ٹیم کو دوڑا دیا۔ جانکاری ملنے پر ایس پی کانپور دیہات دیگر پولیس افسران کے ساتھ موقع پر پہنچے۔ گاؤں میں گشیدگی کو دیکھتے ہوئے پولیس اور پی اے سی تعینات کردی گئی ہے۔
آفیشیل ذرائع نے بتایا کہ کانپور دیہات میتھا کے مڑولی گاؤں میں کرشنا گوپال دکشت کے خلاف غیر قانونی قبضہ کرنے کی شکایت کی گئی تھی۔ پیر کو ایس ڈی ایم میتھا گیانیشور پرساد، پولیس و محکمہ ریونیو کے ملازمین کے ساتھ گاؤںمیں تجاوزات ہٹانے پہنچے تھے۔ الزام ہے کہ ٹیم نے جے سی بی سے نل اور مندر توڑنے کے ساتھ ہی چھپر گرا دیا۔ اس درمیان چھپر میں آگ لگ گئی اور وہاں موجود پرملا(44) اور ان کی بیٹی نہا(18) کی آگ کی زد میں آنے سے جل کر موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ کرشن گوپال شدید طور سے جھلس گئے۔
یہ بھی پڑھیں: Woman Drink Acid in Baghpat باغپت میں تیزاب پینے سے شادی شدہ خاتون کی موت
ایس پی کانپور دیہات بی بی جی ٹی ایس مورتی نے بتایا کہ واقعہ کے دوران آگ کی زد میں آکر ایک خاتون، ایک لڑکی کی موت ہوگئی ہے۔ پورے معاملے کی جانچ کرائی جارہی ہے، جو بھی قصوروار پایا جائے گا ان کے اوپر سخت کاروائی کی جائے گی۔ فی الحال گاؤں میں گشیدگی کو دیکھتے ہوئے پولیس اور پی اے سی تعینات کردی گئی ہے۔
یواین آئی